نیو یارک‘ فلم ہینڈز آف اسٹون کا رنگا رنگ پریمیئر ، پرینکا چوپڑا کی شرکت

جمعرات 25 اگست 2016 13:18

نیو یارک‘ فلم ہینڈز آف اسٹون کا رنگا رنگ پریمیئر ، پرینکا چوپڑا کی شرکت
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست۔2016ء)نیو یارک میں ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور نئی ہالی وڈ فلم ہینڈز ا?ف اسٹون کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا جس میں فلمی ستاروں نے دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

نیو یارک میں ہالی ووڈ اسٹار رابرٹ ڈی نیرو کی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور نئی ہالی وڈ فلم ہینڈز آف ا سٹون کا رنگا رنگ پریمئر ہوا، فلمی ستاروں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔تقریب میں بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ پرینکا چوپڑا ، باکسر شوگر رے اور اینا ڈی ا?رمس سمیت دیگر ہالی ووڈ کے اداکاروں نے بھی شرکت کی۔جوناتھن جیکو بووچ کی ہدایتکاری میں بننے والی حقیقی واقعات پر مبنی اس فلم کی کہانی رابرٹو ڈیورین نامی باکسر کے گرد گھومتی ہے۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 13:18:45

Rlated Stars :