- Home
- شوبز
- اندرا گاندھی کے قتل پر بنائی گئی فلم ’قوم دے ہیرے‘ بھارت میں ریلیز ہونے سے پہلے ہی تنازعات میں ..
اندرا گاندھی کے قتل پر بنائی گئی فلم ’قوم دے ہیرے‘ بھارت میں ریلیز ہونے سے پہلے ہی تنازعات میں گھر گئی
جمعہ 22 اگست 2014 12:02
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل پر بنائی گئی پنجابی فلم ’قوم دے ہیرے‘ بھارت میں ریلیز ہونے سے پہلے ہی تنازعات میں گھر گئی ہے۔گاندھی کی جماعت کانگریس پارٹی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ اس فلم پر پابندی عائد کی چاہئے کیونکہ اس فلم میں اندرا گاندھی کے قاتلوں کو ہیرو کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلم ریلیز ہوئی تو اس سے تشدد پھیلنے کا اندیشہ ہے کیونکہ گاندھی کے محافظوں نے ہی انھیں قتل کر دیا تھا کیونکہ انھوں نے سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل میں شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کیلئے فوج بھیجی تھی۔سکھوں کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں ہزاروں سکھ ہلاک ہوئے تھے۔(جاری ہے)
اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ملک بھر میں سکھ مخالف فسادات میں 3ہزار سے زیادہ سکھ ہلاک ہوئے تھے۔
یہ فلم سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو قتل کرنیوالے ان کے محافظ بیانت سنگھ اور ستونت سنگھ پر بنائی گئی ہے۔بیانت سنگھ کو اندرا گاندھی کے قتل کے وقت ہی گولی مار دی گئی تھی جبکہ ستونت سنگھ کو پھانسی پر لٹکایا گیا تھا۔ڈائریکٹر رویندر روی کا کہنا ہے کہ انھوں نے اندرا گاندھی کے قتل کی تحقیقات کرنیوالے کمیشن کی رپورٹ اور عدالتی کارروائی کیساتھ ساتھ بیانت سنگھ اور ستونت سنگھ کے خاندانوں کیساتھ طویل ملاقاتوں کے بعد یہ فلم بنائی ہے۔یہ فلم بھارت میں 22 اگست کو ریلیز ہونی ہے جبکہ بیرون ملک یہ پہلے ہی ریلیز ہو چکی ہے۔ بھارت میں بنائی جانیوالی پنجابی فلمیں ملک کے علاوہ شمالی امریکہ، یورپ اور آسٹریلیا میں بھی ریلیز ہوتی ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Lata Mangeshkar
Elli Avram
Disha patani
Arjumand Rahim
Halle Berry
Katherine Heigl
Mamta Kulkarni
Tammin Sursok
Tim Burton
Nadia Khan
Emily Mortimer
Neha Sharma
Showbiz News In Urdu
-
انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپینز کے کراچی میں طوفانی مقابلے
-
2001 کی ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہی:پریتی زنٹا
-
اداکارہ ریکھا نے ’’ہیرامنڈی‘‘ میں منیشا کوئرالہ کی اداکاری کو سراہا
-
میڈونا نے برازیل میں ’’مفت کنسرٹ‘‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اداکارابھیشیک ہائوس فل فرنچائز میں واپسی پر خوش
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی