سلمان خان بگ باس کے آٹھویں سیزن میں جلوہ گر ہوں گے

منگل 2 ستمبر 2014 11:59

سلمان خان بگ باس کے آٹھویں سیزن میں جلوہ گر ہوں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اپنے ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس کے آٹھویں سیزن کے ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔ بگ باس کو انڈٰیا میں سلمان خان کی میزبانی میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بگ باس کے آٹھویں سیزن کا پرومو بھی ریلیز کردیا گیا ہے جس میں سلمان خان پائیلٹ کے روپ میں نظر آرہے ہیں جبکہ اس بار شو کا ٹائٹل سب کی لگے گی واٹ، کے نام سے رکھا گیا ہے۔ پرومو میں سلمان خان نے اپنے انداز میں کہا ہے کہ سمجھاوٴں گا آپکو گریٹ، بٹ ڈونٹ بی لیٹ۔ شو کی ٹیگ لائن بھی بہت منفرد رکھی گئی ہے جو کہ ہے بگ باس آٹھ،لگائے گا سب کی واٹ، جس سے ظاہر ہوتا ہے اس سیزن میں مہمانوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وقت اشاعت : 02/09/2014 - 11:59:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :