ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ: سرینا ولیمز ہار سے بال بال بچ گئی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد برطانیہ کی ہیدر واٹسن کیخلاف چھے دو، چھے چار اور پانچ سات سے فتح سمیٹی یہ میچ میرے کیئرئیر کے سخت ترین میچوں میں سے ایک تھا، سرینا ولیمز

ہفتہ 4 جولائی 2015 22:17

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ: سرینا ولیمز ہار سے بال بال بچ گئی

ومبلدن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ون سرینا ولیمز نے برطانیہ کی ہیدر واٹسن کو شکست دے دی۔عالمی نمبرون ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے ایک سخت مقابلے کے بعد برطانیہ کی ہیدر واٹسن کو چھے دو، چار چھے اور سات پانچ سے ہرایا۔

(جاری ہے)

پہلے سیٹ میں سرینا نے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیٹ میں واٹسن نے میدان مار لیا جس کے بعد سرینا ولیمز نے کھیل میں واپس آتے ہوئے تیسرے سیٹ میں شاندار کھیل پیش کر کے میچ جیت لیا۔عالمی نمبر ون سرینا ولیمز کا کہنا ہے کہ یہ اس کے کیئرئیر کے سخت ترین میچوں میں سے ایک تھا۔ سرینا ولیمز رواں سال کا آسٹریلین اور فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 22:17:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :