چین اور بالی وڈ کے اشتراک سے بننے والی فلم’’کنگ فو یوگا‘‘کا ٹریلر جاری

بدھ 18 جنوری 2017 12:24

چین اور بالی وڈ کے اشتراک سے بننے والی فلم’’کنگ فو یوگا‘‘کا ٹریلر جاری
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) چین اور بالی وڈ کے اشتراک سے بننے والی فلم’’کنگ فو یوگا‘‘کا ٹریلر آوٹ کر دیا گیا۔ فلم’’کنگ فو یوگا‘‘میں مشہور چینی اداکار جیکی چن نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے ۔بدھ کو جاری ہونے والے پہلے ٹریلر میں جیکی چن اداکار سونو سود،امریا دستور اور دیشا پٹانی کے ہمراہ ہلہ گلہ کرتے نظر آرہے ہیں،مذکورہ ٹریلر انتہائی جاذب ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ فلم دلچسپ ہو گی۔

(جاری ہے)

معروف ڈائریکٹر سٹینلے ٹونگ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ایکشن مناظر سے بھرپور ہوگی،ٹریلر میں ریس لگاتی گاڑیاں،دھاڑتے ہوئے شیر اور غرغراتے ہوئے بھیڑیئے بھی دکھائے گئے ہیں۔فلم کی کہانی ایک ماہر آثار قدیمیہ(جیکی چن)کے گرد گھومتی ہے جو تبت میں ایک قدیم خزانے کی تلاش میں یوگا ماسٹر اور جادوگر سونو سود سے ملتا ہے جو اس کو پیش آنے والی مشکلات میں اس کی مدد کرتا ہے۔فلم کی شوٹنگ بھارتی ریاست راجستھان اور چین میں کی گئی ہے جبکہ فلم بھارت میںمنڈیرن ،انگریزی اور ہندی زبان میں 3 فروری اور چین اور سنگا پور میں 28 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 18/01/2017 - 12:24:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :