کے آر سہگل کی پرستار تھی،نور جہاں کا انداز پسند تھا،لتا منگیشتر

منگل 6 دسمبر 2016 13:33

کے آر سہگل کی پرستار تھی،نور جہاں کا انداز پسند تھا،لتا منگیشتر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) بھارت کی مایہ ناز گلوکارہ لتا منگیشتر کے آر سہگل کی بہت بڑی پرستار تھی۔ انھوں نے اس بات کا اظہار اپنے ایک انٹرویو میں کیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ وہ کے آر سہگل کی موسیقی کی بہت بڑی پرستار رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی گائیگی ان سے بہت زیادہ متاثر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہ کہ وہ گاتے ہوئے سہگل صاحب کی پیروی کی کوشش کیا کرتی تھیں خاص طور پر اردو کا تلفظ ادا کرنے میں ان کی پیروی کی کوشش کیاکرتی تھیں ،ان کا دل چاہتا تھا جس طرح وہ گاتے ہوئے اردو الفاظ کی عمدگی سے ادائیگی کرتے ہیں وہ بھی اسی طریقے سے ہی ادائیگی کر سکیں۔

انھوں نے کہاکہ وہ اس حوالے سے نور جہاں جی کو بھی سنا کرتی تھیں اور ان کا انداز بہت پسند تھا تاہم میری کوشش رہتی تھی کہ میں نقالی کے بجائے اپنے جداگانہ انداز میں گائو۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 13:33:49

Rlated Stars :