3G and 4G cost will be too heavy for a normal Pakistan user

3G And 4G Cost Will Be Too Heavy For A Normal Pakistan User

تھری جی اور فورجی ٹیکنالوجی آپ کی جیب پر بہت بھاری مار مارے گی!

تھری جی فور جی ٹیکنالوجی سستی نہیں، تھری جی فور جی ٹیکنالوجی کے آتے ہی انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی جیب پر کافی زیادہ بوجھ پڑھ سکتا ہے.

ذرائع کے مطابق تمام موبائل فون آپریٹرزنے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ ٹیکنالوجی کے عام ہوتے ہی ٹیرف میں اضافہ کردیا جائے گا۔ سیکیولر سروس فراہم کرنے والے اس کا اضافی بوجھ صارفین کو منتقل کریں گے۔ تھری جی فور جی ٹیکنالوجی سے کمپیوٹر پر کیا جانے والا کام موبائل فون پر نسبتاً زیادہ اسپیڈ کے ساتھ ہوسکے گا،ای کامرس،ای بینکنگ،ای لرننگ اور ای سروسسز کو جہاں فروغ ملے گا وہیں موبائل فون آپریٹرز اپنے صارفین سے اضافی ٹیرف کی وصولی کریں گی۔

اس وقت ٹوجی کیلئے ایک ایم بی کو ڈاون لوڈ کرنے کیلئے سترہ سے بیس روپے کی کٹوتی کی جاتی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی سے ممکنہ کیا قیمت لگائی جاسکتی ہے،جبکہ موبائل کمپنیز کا موقف ہے کہ پہلے مرحلے میں پوسٹ پیڈ صارفین جبکہ دوسرے مرحلے میں پری پیڈ صارفین کو دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تھری جی کی ٹیکنالوجی ہمسایہ ممالک میں بھی خاصی مہنگی ہے.

موبائل آپریٹرز اسکا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوششوں میں ہیں. مثال کے طور پر یو اے ای میں 1 جی بی کا ماہانہ پیکج 100 درہم میں دیا جاتا ہے، یعنی 2600 روپے پاکستانی. اسی طرح 5 جی بی کا پیکج 250 درہم میں دیا جاتا ہے یعنی 6600 روپے پاکستانی. ( اتصلات تھری جی )

ایسی صورتحال میں آپ خود اندازہ لگا لیں کہ اس نئی ٹیکنالوجی کے آنے پر موبائل آپریٹرز کس طرح صارفین کی جیبیں خالی کرنے کا منصوبہ بنائیں گے. لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اسکی قیمت میں کمی متوقع ہے. لیکن اس میں یقینا کافی دیر لگے گی.

تاریخ اشاعت: 2014-04-22

More Technology Articles