
Windows 11 announced with android apps support
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی

(جاری ہے)
یہ صارف کی تمام ڈیوائسز جیسے فون اور دوسرے کمپیوٹروں پر بھی ایک سی ہونگی۔
ونڈوز 11 میں سٹارٹ مینو موبائل میں استعمال ہونے والے ایپ لانچر کی طرح ہے۔ونڈوز 11 میں پیش کیے گئے سنیپ لے آؤٹس(Snap Layouts) فیچر سے صارفین ونڈوز انٹرفیس کو بہتر طریقے سے کسٹومائز کر سکتے ہیں اور پہلے سے موجود لے آؤٹس میں سے اپنی مرضی لے آؤٹ بھی منتخب کر سکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے ونڈوز سٹور میں بھی کچھ تبدیلیاں کی ہیں جو ونڈوز 10 اور ونڈوز 11 میں سامنے آنے والی ہیں۔ اب صارفین ایپس کو براؤزر سے بھی انسٹال کر سکتے ہیں۔اس کے لیے براؤزر ایک منی ورژن سٹور کے طور پر کام کرتے صارفین کو تیزی سے ایپس انسٹال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ مائیکروسافٹ اپنے سٹورز سے ڈویلپرز کے لیے کمائی کرنے کے مواقع کو بڑھانا چاہتا ہے۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ وہ ڈویلپرز کو سٹور میں اپنی کامرس شامل کرنےاور 100 فیصد آمدن خود ہی رکھنے کی سہولت دے رہا ہے۔اس آمدن سے مائیکروسافٹ کچھ بھی نہیں رکھے گا۔ اس کے علاوہ ڈویلپرز چاہیں تو مائیکروسافٹ کامرس کا استعمال کرسکتے ہیں، جس میں آمدن کا 85 فیصد حصہ ڈویلپرز کا اور 15 فیصد مائیکروسافٹ کا ہوتا ہے۔
مائیکروسافٹ ونڈوز 11 میں شامل کی گئی انقلابی تبدیلی اس میں اینڈروئیڈ ایپس کی سپورٹ کا شامل ہونا ہے۔ اب آپ اینڈروئیڈ ایپس کو مائیکروسافٹ سٹورز سے ہی کمپیوٹر میں انسٹال کر سکیں گے ۔یعنی کمپیوٹر پر اینڈروئیڈ ایپس چلانے کے لیے صارفین کو دیگر بھاری بھر کم تھرڈ پارٹی سافٹ وئیر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔ ونڈوز میں اینڈروئیڈ ایپس کی سپورٹ انٹل کے ساتھ پارٹنر شپ کا نتیجہ ہے۔ انٹل بریج ٹیکنالوجی کا بنیادی مقصد اینڈروئیڈ ایپس کو x86 ڈیوائس پر چلنے کے قابل بنانا ہے۔ایک بیان کے مطابق انٹل کے ساتھ شراکت داری کے باوجود یہ فیچر اے ایم ڈی اور اے آر ایم ڈیوائس پر کام کرےگا۔ہو سکتا ہے جلد ہی یہ دوسری ڈیوائسز پر بھی کام کرے۔
ونڈوز 11 پچھلے ورژنز کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتار ہے۔ونڈوز اپ ڈیٹس اب 40 فیصد کم سائز میں ہونگی اور تیزی سے انسٹال ہونگی۔ مائیکروسافٹ کا دعویٰ ہے کہ ونڈوز 11 سے لیپ ٹاپ کی بیٹری ٹائمنگ بھی بہتر ہوگی ۔

مزید خبریں
-
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
-
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
-
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
-
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
-
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
-
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
-
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
-
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
-
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
-
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.