Apple unveils new iPad Air with A14 Bionic chipset, refreshes entry-level iPad too
![Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/technology/tech_main_article_images/2020/740x404/pic_9d32f_1600224232.jpg._2)
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
آئی پیڈ ائیر(iPad Air)
ایپل نے اسے نئے ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا ہے جو آئی پیڈ پرو لائن سے متاثر لگتا ہے۔اس کی سکرین بیزل کافی چھوٹی ہیں۔اس میں لائنٹنگ کی بجائے یو ایس بی – سی پورٹ شامل کی گئی ہے۔اس کے باکس میں 20 واٹ کا چارجر بھی ہے۔
اس ٹیبلٹ کا ڈسپلے 10.9 انچ لیکوئیڈ ریٹینا ہے، جس کی ریزولوشن 2360x1640 پکسل ہے۔اس میں ٹچ آئی ڈی کو ٹاپ پر لگے پاور بٹن میں مربوط کیا گیا ہے۔
نئے آئی پیڈ ائیر میں ایپل کا نیا اے 14 بائیونک(A14 Bionic) چپ سیٹ ہے۔امید ہے کہ یہ آنے والے آئی فون 12 لائن اپ میں بھی ہوگا۔ اے 14 کو 5 این ایم پروسس پر بنایا گیا ہے۔5 این ایم پروسس پر بنا یہ انڈسٹری کا پہلا چپ سیٹ ہے۔
(جاری ہے)
اس میں 6 کور سی پی یو ہے جس میں دو ہائی پروفارمنس کورز اور چار ہائی ایفی شنسی کورز ہیں۔
پرفارمنس کے لحاظ سے یہ پچھلے آئی پیڈ ائیر سے 40 فیصد بہتر ہے۔اس کا جی پی یو 30 فیصد تیز رفتار ہے۔اس کے رئیر پر وہی کیمرہ ہے جو آئی پیڈ پرو ماڈلز میں ہوتا ہے۔ ایک کیمرہ f/1.8 اپرچر کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے جو 60fps پر 4Kویڈیو ریکارڈنگ،240fps سلوموشن اور بہتر ویڈیو سٹیبلایشن کو سپورٹ کرتا ہے۔اس کا سیلفی کیمرہ f/2.0 اپرچر کے ساتھ 7 میگا پکسل کا ہے جو 60fps پر 1080p ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔
اس ٹیبلٹ میں وائی فائی 6، ڈوئل بورڈ سپیکر کے ساتھ ساتھ ایپل پنسل کی سپورٹ ہے۔نئے آئی پیڈ ائیر میں آئی پیڈ او ایس 14 انسٹال ہے۔ یہ اگلے ماہ سلور، سپیس گرے، روز گولڈ، گرین اور سکائی بلیو رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ اس کے وائی فائی اونلی ماڈل کی قیمت 599 ڈالر سے شروع ہوگی جبکہ وائی فائی اور سیلولر ماڈل کی قیمت 729 ڈالر سے شروع ہو گی۔ اس کے 256 جی بی سٹوریج ماڈل کی قیمت 749 ڈالر اور 879 ڈالر بھی ہوگی۔
آئی پیڈ(iPad)
ایپل نے آٹھویں نسل کا آئی پیڈ(2020) بھی پیش کیا ہے۔اس میں اے 12 بائیونک چپ سیٹ ہے، جس میں 6 کور سی پی یو اور 4 کور جی پی یو ہے۔
اس کے سوا یہ ٹیبلٹ بالکل اپنے پیش رو کی طرح ہے۔ اس میں بڑی بیزل کے ساتھ 10.2 انچ ڈسپلے ہے۔ اس کی قیمت بھی وہی یعنی وائی فائی اونلی ماڈل کی قیمت 329 ڈالر اور وائی فائی پلس سیلولر ماڈل کی قیمت 459 ڈالر ہے۔یہ قیمت اس کے 32 جی بی بی ماڈل کی ہے۔ ایپل نے اسے 128 جی بی ماڈل میں بھی پیش کیا ہے، جس کی قیمت 429 ڈالر اور559 ڈالر ہے۔ اس کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فراہمی کاآغاز جمعے سے ہوگا۔ اسے سلور، سپیس گرے اور گولڈ رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔
![Apple unveils new iPad Air with A14 Bionic chipset, refreshes entry-level iPad too](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/technology/tech_main_article_images/2020/740x404/pic_0d5ff_1600224232.jpg._2)
More Technology Articles
![Windows 11 Announced With Android Apps Support](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/technology/tech_main_article_images/2021/220x220/pic_64b00_1624664669.jpg._1)
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
![Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/technology/tech_main_article_images/2021/220x220/pic_294fa_1621182854.jpg._1)
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
![Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/technology/tech_main_article_images/2021/220x220/pic_b096c_1621175214.jpg._1)
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
![Google Completes Acquisition Of Fitbit](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/technology/tech_main_article_images/2021/220x220/pic_97ffc_1610651523.jpg._1)
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
![Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/technology/tech_main_article_images/2020/220x220/pic_0a0f3_1602794935.jpg._1)
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
![Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/technology/tech_main_article_images/2020/220x220/pic_b3666_1602632611.jpg._1)
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
![Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/technology/tech_main_article_images/2020/220x220/pic_fb275_1602622656.jpg._1)
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
![Gaming Laptop Buying Guide](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/technology/tech_main_article_images/2020/220x220/pic_14219_1601535288.jpg._1)
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
![Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/technology/tech_main_article_images/2020/220x220/pic_9d32f_1600224232.jpg._1)
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
![Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/technology/tech_main_article_images/2020/220x220/pic_cc06a_1600216138.jpg._1)
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
![Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/technology/tech_main_article_images/2020/220x220/pic_83c44_1599166623.jpg._1)
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
![Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/technology/tech_main_article_images/2020/220x220/pic_129d4_1597171759.jpg._1)
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry