Apple iPhone 12 and 12 mini are official with OLED displays, 5G

Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G

او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے

ایپل نے  ایک تقریب میں آئی فون 12 اور آئی فون 12 منی متعارف کرا دئیے۔ ان دونوں میں ایپل نے کچھ ایسے فیچر متعارف کرائے ہیں، جو پریمیم صارفین کے لیے مخصوص ہیں۔

ایپل آئی فون 12
ایپل آئی فون 12 (Apple iPhone 12) میں ایپل  نے پچھلی ماڈل کے آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے کو سپر ایکس ڈی آر او ایل ای ڈی ڈسپلے سے تبدیل کیا ہے۔اس فون کا سائز 6.1 انچ ہے اور اس کی ریزولوشن بھی پہلے کے مقابلے میں کافی بہتر  یعنی 2532x1170 پکسل (460 پکسلز فی انچ) ہے۔
اس فون کا ڈسپلے بھی پرو ماڈل کی طرح زیادہ سے زیادہ 1200 nits تک روشن ہو سکتا ہے۔اس کی سکرین کا  سٹینڈرڈ ریفریش ریٹ 60 ہرٹز ہے اور اس میں پہلے کی طرح نوچ بھی ہے۔اس فون کے ڈسپلے کی حفاظت کے لیے ایپل نے  گوریلا گلاس بنانے والی کمپنی کورننگ کے ساتھ مل کر سرامک شیلڈ بنائی ہے۔

(جاری ہے)

ایپل کا کہنا ہے کہ   سرامک شیلڈ کی ڈراپ پرفارمنس 4 گنا بہتر ہے اور یہ کسی بھی سمارٹ فون کے گلاس سے زیادہ سخت ہے۔

ایپل نے امریکا میں  اس فون میں mmWave کی سپورٹ شامل کی ہے تاہم بڑے پیمانے  پر اس میں  sub-6GHz 5G  کی سپورٹ بھی شامل ہے۔ایپل نےاس فون کی سپیڈ کو 100 کیرئیرز پر چیک کیا ہے کمپنی کا کہنا ہے کہ کنٹرولڈ انوائرمنٹ میں یہ فون 3.5 جی بی پی ایس اور بہترین حالات میں 4 جی بی پی ایس  تک کی ڈاؤن لوڈ سپیڈ فراہم کر سکتا ہے۔

آئی فون 12 پچھلے آئی فون11 کےمقابلے میں 11 فیصد پتلا، 16 فیصد ہلکا اور حجم میں 15 فیصد چھوٹا ہے۔آئی فون 11 کی آئی فون 12 بھی بہت سے رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔نئے رنگوں میں نیلا، سبز، پراڈکٹ ریڈ، سفید اور سیاہ شامل ہیں۔
توقع کے مطابق  آئی فون 12 میں ایپل کا اے 14 بائیونک چپ سیٹ شامل کیا گیا ہے۔ اس میں 6 کور (دو پاور فل اور چار ایفی شینٹ کورز)  سی پی یو اور کواڈ کور جی پی یو ہے۔
اس پر ٹرانسسٹرز کی کل تعداد 11.8 ارب ہے۔ اے 14 بائیونک کسی بھی دوسرے سمارٹ فون چپ سیٹ سے 50 فیصد زیادہ تیز رفتار ہے۔
اے 14 بائیونک پچھلے اے 13 بائیونک کے مقابلے میں  80 فیصد زیادہ تیز رفتار مشین لرننگ فراہم کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ ایک سیکنڈ میں 11 ٹریلین آپریشنز کو سپورٹ کرتا ہے۔ یہ فیس انلاک سے کیمرہ آپریشن کو بھی تیز رفتار بناتا ہے۔

آئی فون 12 میں روشن f/1.6 اپرچر کے ساتھ نیا چوڑا کیمرہ ہے۔ یہ 27 فیصد اضافی  روشنی کیپچر کرتا ہے۔اس کے ساتھ ایک الٹراوائیڈ کیمرہ بھی ہے۔دونوں میں بہتر وائٹ بیلنس اور ٹیکسٹچر کے ساتھ ایپل کا نیا سمارٹ ایچ ڈی آر فیچر ہے۔اس فون کے دونوں رئیر اور سیلفی کیمرہ اب نائٹ موڈ میں تصاویر بنا سکتے ہیں۔توقع کے مطابق ایپل نے اس فون کے باکس سے ائیر بڈز اور چارجر ختم کر دئیے ہیں۔
ایپل کا کہنا ہے کہ ایسا کاربن کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ایپل نے اس فون میں MagSafe کو شامل کیا ہے۔ یہ میک بک کو چارج کرنے والا کنکٹر ہے۔اس فون کا Qi وائرلیس چارجر اب اسے 7.5واٹ کی بجائے 15 واٹ پر چارج کرے گا۔ اگر صارفین وائرڈ  ایڈاپٹر خرید لیں تو اس سے فون کو 20 واٹ پر چارج کیا جا سکتا ہے۔
آئی فون 12 کے پری آرڈر 16 اکتوبر سے شروع ہونگے جبکہ اس کی فراہمی کا آغاز 23 اکتوبر سے  ہو گا۔
اس فون کی  قیمت 799 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

ایپل آئی فون12 منی
ایپل آئی فون12 منی (Apple iPhone 12 mini)   کا سائز 5.4 انچ اور ریزولوشن  2340x1080پکسل سپر ایکس ڈی آر ہے۔ اس فون کا ڈسپلے بھی 1200nits روشن ہے۔
آئی فون 12 منی کے بہت سے فیچرزجیسے  چپ سیٹ، کیمرہ سسٹم، وائرلیس چارجنگ، آئی پی 68 ریٹنگ اور کلر  آپشنز  آئی فون12 کی طرح ہی ہیں۔

ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی کو 64 جی بی، 128 جی بی اور 256 جی بی سٹوریج آپشنز کے ساتھ پیش کیا ہے۔یہ نیلے، سبز، سیاہ، سفید اور پراڈکٹ ریڈ رنگوںمیں پیش کیا گیا ہے۔آئی فون 12 منی کی فروخت 6 نومبر سے شروع ہوگی جبکہ اس کی فراہمی کا آغاز 13 نومبر سےہوگا۔


تاریخ اشاعت: 2020-10-14

More Technology Articles