3G Auctions - 4 Mobile Operators submit their applications

3G Auctions - 4 Mobile Operators Submit Their Applications

تھری جی نیلامی.... چار موبائل آپریٹرز نے درخواستوں جمع کروا دیں

تھری جی کی نیلامی کیلئے 4 موبائل کمپنیوں نے اپنی درخواستیں جمع کروا دی ہیں.پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق تھری جی کی نیلامی کیلیے پی ٹی ا ے کو4ملکی موبائل آپریٹرزکی پیش کش مل گئیں،کسی نئے آپریٹرنے پیشکش جمع نہیں کرائی،ترجمان نے مزید کہا کہ 17اپریل کوکامیاب بولی دہندگان کااعلان کیاجائیگا،جبکہ تھری جی اور فورجی کی نیلامی 23 اپریل کو ہوگی.

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تھری جی کیلیے30میگاہرٹزاورفورجی کیلیے20میگاہرٹزاسپیکٹرم نیلامی کیلیے پیش کیے جائینگے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ فورجی کالائسنس حاصل کرنے کیلیے تھری جی کالائسنس حاصل کرناضروری ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-14

More Technology Articles