Telcos will launch 3G and 4G services very soon

Telcos Will Launch 3G And 4G Services Very Soon

تھری جی اور فور جی کی سروسز بہت جلد عوام کو ملنا شروع ہو جائیں گی!

3G اور 4G سپیکٹرم کی کامیاب نیلامی کے بعد موبائل فون صارفین بڑی بے چینی سے 3G سروس کے لانچ کا انتظار کر رہے ہیں۔
ملنے والی اطلاعات کے مطابق سپیکٹرم جیتنے کے باوجود 3G سروس کے تجارتی آغاز میں دو سے تین ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کے مطابق آپریٹرز کی طرف سے لائسنس کے بقایاجات ادا ہونے کے بعد ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)


چیئر مین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ حاصل ہونے والی 15 فیصد رقم پی ٹی اے کے پاس محفوظ ہے جبکہ دوسری بھی ایک دو ہفتوں میں حاصل کر لی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ادائیگیوں کے بعد پی ٹی اے اتفاقِ رائے سے ایوارڈ کی تقریب کے لیے تاریخ کا اعلان کرے گا۔
چیئر مین پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے سے لائسنس اور NOC حاصل کرنے کے بعد موبائل فون کمپنیوں چاہیں تو اسی دن سے 3G سروس کا آغاز کر سکتی ہیں۔

موبائل فون کمپنیوں کو لائسنس کے بقایاجات ادا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 30 دنوں کا وقت دیا گیا ہے۔یہاں یہ بات بھی بتانا ضروری ہے کہ موبائل فون صارف کو 3G سروس استعمال کرنے کے لیے نئی سم کی ضرورت نہیں بلکہ وہ پہلے سے موجود سم سے یہ سروس حاصل کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-24

More Technology Articles