Apple officially Univels 5.5 inch iPhone Plus

Apple Officially Univels 5.5 Inch IPhone Plus

آئی فون کے بڑے 5.5انچ ماڈل آئی فون پلس کو متعارف کروا دیا گیا

ایپل کے آئی فون 6 پلس کا حتمی طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ فون 5.5 انچ IPS LCD ڈسپلے ، ریٹینا HD ریزولیشن کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔اس کی پکسل ڈینسٹی 400 ppi اور اس میں آئی او ایس 8 ہوگا۔
آئی فون 6پلس کا پچھلا حصہ anodized ایلومینم کا بنا ہوگا۔ نیا 64-bit A8 چپ آئی فون 6پلس میں کام کرے گا۔یہ نیا فون 20ایل ٹی ای بینڈ کو سپورٹ کرے گا۔لیکن جدید 300Mbps Cat 6 کے مقابلے میں صرف 150Mbps cat4 LTE موجود ہوگا۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ اس میں VoLTE اور وائی فائی Wi-Fi 802.11ac ہوگا، جو کہ آئی فون 5 ایس کے مقابلے میں تین گنا زیادہ تیز وائی فائی فراہم کرے گا۔

پہلی دفعہ اس میں NFC متعارف کروایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد آپ ایپل پے اور ایپل کے اپنے این ایف سی پے منٹ سسٹم کے ذریعے ادائیگی کر سکیں گے۔
اس کا پچھلا کیمرہ 8 ایم پی iSight، جو کہ ڈیول ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ہوگا۔

اس کا پکسل سائز آئی فون 5 ایس جتنا 1.5µ ہوگا اور اپرچر بھی بغیر تبدیل کیے f/2.2 ہوگا۔یہ کیمرہ 30 اور 60fps میں 1080p ویڈیو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکہ میں ایپل آئی فون 6 پلس کے 16 جی بی ورزن کی قیمت 299 ڈالر جبکہ 64 جی بی 128 جی بی ورزن کی قیمتیں بالترتیب 399 ڈالر اور 499 ڈالر ہونگی۔
آئی فون 6 پلس کے لیے ایڈوانس آڈر 12 ستمبر سے شروع ہو جائینگے جبکہ ان کی شپمنٹ 19 ستمبر سے شروع کر دی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-10

More Technology Articles