Apple unveils the 4.7-inch iPhone 6 with Retina HD screen

Apple Unveils The 4.7-inch IPhone 6 With Retina HD Screen

ایپل نے اپنا نیا 4.7 انچ آئی فون 6، ریٹینا ایچ ڈی سکرین کے ساتھ متعارف کروا دیا

ایپل کے سی ای او ٹم کک کی جانب سے آئی فون 6 کا اعلان کیا گیا۔جو کہ 4.7 انچ سکرین پر مشتمل ہوگا۔اس کی سکرین Ion-strengthened glass سے محفوظ کی گی ہے۔سکرین بذاتِ خود ایل ای ڈی ’ ریٹینا ایچ ڈی‘ سے بنی ہوئی ہے، اس کی پکسل ڈینسٹی 326ppi ہے۔
پچھلے چار سالوں سے آئی فون کا پچھلا کیمرہ 8 ایم پی کا ہے جبکہ ایپل کا دعوی ہے کہ اس دفعہ اس میں بہتری آئی ہے۔اس کے پکسل ابھی بھی 1.5µ ہیں۔

لیکن یہ کیمرہ 43 ایم پی تک کی ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔ویڈیو ریزولیشن 1080p رکھی گی ہے۔لیکن 60fps کو فل ایچ ڈی ریزولیشن تک پروموٹ کیا گیا ہے۔لہذا اب یہ 120fps اور 240fps تک ریکارڈنگ کر سکے گا لیکن کم ریزولیشن کے ساتھ۔ یہ فون ایلمونیم کا بنا ہو ا ہوگا جبکہ ایپل کا لوگو سٹینلیس سٹیل سے بنا ہوگا۔یہ فون 6.9mm موٹا ہوگا۔

(جاری ہے)

آئی فون 6 لانچ کر دیا گیا

یہ آئی فون ایپل A8 پر کام کرے گا۔

جو کہ 25 فیصد زیادہ سی پی یو پاؤر اور50 فیصد ایکسٹرا جی پی یو oomph ہو گا۔
اُردو پوائنٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق آئی فون 6 میں شامل بیٹری آئی فون 5 ایس کے مقابلے میں کافی بہتر ہوگی۔اس کی مدد سے آپ14 گھنٹوں تک فون کرکے بیٹری استعمال کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ VoLTE اور وائی فائی کالنگ کو بھی سپورٹ کرے گا۔ ایل ٹی ای کو 150Mbps ڈاؤن لنک کو سپورٹ کرنے کے لیے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے
دوسری ربط سازی میں وائی فائی 802.11ac شامل ہوگا جس کے بعد اس کے وائی فائی کی رفتار تین گنا زیادہ ہو جائے گی۔
اس میں این ایف سی کی سہولت بھی ہوگی جس کے بعد آپ ایپل کی نئے پے سروس کے ذریعے ادائیگی کر سکیں گے۔
امریکہ میں اس کا 16 جی بی ماڈل 199ڈالر، 64 جی بی ماڈل 299 ڈالر، 128 جی بی 399 ڈاکر ہوگی، جبکہ اس سال 32 جی بی دستیاب نہیں ہوگا۔ اس کے لیے ایڈوانس آڈر 12 ستمبر سے شروع کر دیے جائیں گے جبکہ 19 ستمبر سے فون شپمنٹ بھی ہونا شروع ہو جائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-10

More Technology Articles