Facebook Lite is a lightweight Android app

Facebook Lite Is A Lightweight Android App

فیس بک لائٹ۔ نئی ایپلی کیشن

فیس بک صارفین کے لیے ہر روز ہی کچھ نہ کچھ فیچرزیا نئی چیزیں متعارف کراتا رہتا ہے۔ فیس بک تک رسائی کے حوالے سے ہر ممکنہ رکاؤٹ کو ختم کرنے کے لیے فیس بک نئے سے نئے اقدامات کر رہا ہے۔ پاکستان میں تو انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ بھی لانچ ہوگیا ، جس کی مدد سے فیس بک سمیت ڈیڑھ درجن ویب سائٹس تک رسائی بالکل مفت ہے(تفصیلات اس صفحے پر

اب فیس بک نے ابھرتی ہوئی مارکیٹس کے لیے فیس بک لائٹ کے نام سے ایسی ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے،جو بہت ہلکی اور تیز رفتار ہے۔ ایک ایم بی سے بھی کم اس اینڈریوڈ ایپلی کیشن سے صارفین نیوز فیڈ دیکھ سکتے ہیں، سٹیٹس اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں، فوٹو اور ٹوٹیفیکیشن کو اچھی رفتار پر دیکھ سکتے ہیں۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ ایپلی کیشن اُن ممالک کے لیے بہترین ہے جہاں انٹرنیٹ کافی سست ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک لائٹ کو ابھی ایشیاء کے کچھ ممالک میں لانچ کیا گیا ہے۔ لاطینی امریکا، افریقا اور یورپ میں اسے چند ہفتوں میں لانچ کیا جائے گا۔
فیس بک لائٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے اینڈریوڈ صارفین یہاں کلک کریں۔

اینڈریوڈ کے لیے فیس بک لائٹ

تاریخ اشاعت: 2015-06-05

More Technology Articles