Google releases Android Auto

Google Releases Android Auto

اینڈرائیڈ موبائل کے بعد اب گاڑیوں کیلئے بھی اینڈرائیڈ پیش کر دیا گیا

اینڈرائیڈ آٹو کو متعارف کروانے کے ساتھ ہی گوگل نے بلآخر گاڑیوں کے لیے ایک اوپن سورس پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے۔اس کے پیچھے جو تصور ہے وہ یہ ہے کہ اپنی گاڑی کی یو ایس بی کیبل اپنے اینڈرائیڈ سمارٹ فون کے ساتھ جوڑنے کے بعد فون’’ اینڈرائیڈ آٹو ‘‘کا انٹرفیس آپ کی گاڑی میں منتقل کرے گا جس کے بعد آپ ڈرائیونگ کے دوران بہت سے ایپس تک بآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے مثال کے طور پر نیویگیشن، پیغامات اور میوزک وغیرہ۔

گاڑیوں‌ کیلئے اینڈرائیڈ آٹو

اینڈرائیڈ آٹو کا سب سے اہم پہلو اس کا مکمل طور پر وائس اینایبل ہوناہے، یعنی آپ اسکو اپنی آواز سے کنٹرول کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اینڈرائیڈ آٹو اس سال کے آخر تک گاڑیوں میں دستیاب ہو جائے گا، ان گاڑیوں میں ابرتھ، ایکورا، ایلفا رومیو، آوڈی،شیورولٹ، چرسلڑ، ڈوج، فیاٹ،فورڈ، ہونڈا،ہیونڈائی،انفینیٹی، جیپ،کیا،مزڈا،میسٹبشی،نیسان،اوپل،ریم،رینالٹ،سیٹ،سکوڈا،سوبارو،سوزوکی،ولکسویگن اور والو گاڑیوں شامل ہیں۔

کچھ اور پریمیم کار برانڈ جیسے ماسیراٹی اور بینٹلے بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔
جبکہ ان میں سے کچھ گاڑیوں کے برانڈز ایپل کے کار پلے کو بھی سپورٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ اگر مستقبل میں آپ فورڈ، ہونڈا،ہیونڈائی،کیا، میسٹبشی،نیسان،اوپل، ،سوبارو،سوزوکی لینے کا ارادہ رکھتے ہوں تو آپ کو ایپل اور گوگل کے سسٹم میں سے ایک کو منتخب کرنا ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-06-27

More Technology Articles