HIDDEN MAP IN YOUR IPHONE

HIDDEN MAP IN YOUR IPHONE

آئی فون کا خفیہ نقشہ دیکھنے کا طریقہ

آئی فون میں ایک خفیہ نقشہ بھی ہوتا ہے۔ یہ نقشہ صارفین کی وزٹ کی گئی تمام جگہوں کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ اس ریکارڈ کا مقصد صارفین کو پرسنلائزڈ سروس جیسے ٹریفک کے روٹ اور دوسری معلومات سے آگاہی دینا ہوتا ہے۔اس خفیہ نقشے کو ڈھونڈنا کچھ زیادہ مشکل نہیں۔ اس نقشے کو ڈھونڈنے کے لیے سیٹنگ میں جا کر پرائیویسی پر کلک کر دیں۔اس کے بعدلوکیشن سروس پر کلک کریں اور سکرول ڈاؤن کر کے سسٹم سروس پر چلے جائیں۔

پھر سکرول کریں اور Frequent Locationsپر کلک کریں۔

(جاری ہے)

یہیں سے آپ اس فیچر کو ٹوگل کر کے آن یا آف کر سکتے ہیں۔ اس کے نیچے ہی آپ کے وزٹ کیے گئے تمام مقامات بلحاظ شہر نظر آ رہے ہوتےہیں۔کسی بھی شہر پر کلک کرنے اسے اس شہر کا نقشہ کھل جائے گا اور وہ تمام مقامات نظر آ رہے ہونگے، جہاں آپ گئے تھے۔کسی بھی لوکیشن پر کلک کریں تو آپ کو وہ تاریخ اور وقت بھی نظر آئے گا، جب آپ وہاں گئے تھے۔
ٹائم اور نقشہ بالکل درست ہوتا ہے تاہم اس فیچر سے” خوفزدہ “ صارفین کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ وہ اس فیچر کو آف کرنے کے علاوہ ہسٹری کو صاف بھی کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-18

More Technology Articles