Facebook's AI can see inside your videos and posts

Facebook's AI Can See Inside Your Videos And Posts

فیس بک کی مصنوعی ذہانت کے استعمالات

فیس بک لوگوں کو رابطے میں رکھتا ہے مگر فیس بک لوگوں کے بارے میں جاننا بھی چاہتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فیس بک کی خواہش ہے کہ لوگوں کو ایسے اشتہار دکھائے جو اُن کی پسند کے مطابق ہوں۔ صارفین کی پسند کے بارے میں معلوم کرنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ صارفین کی وال پر اس کی پوسٹس اور ویڈیوز دیکھ لی جائیں، جس طرح کی پوسٹ اور ویڈیوز ہونگی، صارف کی طبیعت بھی ویسی ہی ہوگی۔

ہر صارف کی پسند و ناپسند بھی دوسرے سے بالکل مختلف ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ اب فیس بک 1.39 صارفین کی والز کو سٹاف سے تو چیک نہیں کرا سکتا۔ اس کے لیے فیس بک نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس )کے پروگرام بنائے ہیں۔یہ پروگرام تصاویر اور ویڈیوز کا تجزیہ کر کے یہ بات معلوم کر لیتے ہیں کہ صارف کا رحجان کس طرف ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک نے ایف 8 کانفرنس میں بتایا کہ یہ سافٹ وئیر ویڈیو کے مواد کو پہچاننےکے ساتھ ساتھ پوسٹ کے الفاظ کا سیاق و سباق بھی بتا سکتے ہیں۔

اس وقت مصنوعی ذہانت کا یہ سوفٹ وئیر 487 طرح کی کھیلوں کو بھی پہچان سکتا ہے، جبکہ پوسٹوں کے فقرات بھی پڑھ سکتا ہے۔ مصنوعی ذہانت کی وجہ سے صارفین اپنی نیوز فیڈ میں ایسی پوسٹیں یا پیجز کے لنکس دیکھتے ہیں جن کی طرف اُن کا رحجان ہوتا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ آئندہ 10 سالوں تک منصوعی ذہانت کے اس سسٹم کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-28

More Technology Articles