FacebookDown How Much Facebook Loses for Every Hour It is Not Working

FacebookDown How Much Facebook Loses For Every Hour It Is Not Working

کیا آپ جانتے ہیں فیس بک سائیٹ ڈائون ہونے پر کتنا نقصان ہوتا ہے؟

اس ہفتے میں فیس بک دوسری دفعہ ڈاؤن ہوگیا۔ اس سے پہلے فیس بک کی جانب سے 360 ویڈیوز کی سپورٹ کے اعلان کے اگلے دن ہی فیس بک ڈاؤن ہو گیا۔ اس کے بعد 28 اور 29 ستمبر کی درمیانی شب فیس بک پھر 35 سے 45 منٹ غائب رہا۔
فیس بک کے ڈاؤن ہونے سے جہاں صارفین ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کر پاتے وہاں فیس بک کا بھی بہت نقصان ہوتا ہے۔کیا آپ کو اندازہ ہے کہ فیس بک موبائل اور ڈیسک ٹاپ سائٹس کے ایک گھنٹے تک ڈاؤن رہنے سے فیس بک کو کتنا نقصان ہواہوگا؟۔

اس بات کو یوں سمجھیے کہ فیس بک کی اشتہارات کی مد میں ایک سہ ماہی کی آمدن 3.827ارب تھی۔

(جاری ہے)

ہم فرض کرتے ہیں کہ اگلی سہ ماہی میں اس میں اضافہ نہیں ہوگا اور آمدن 3.827ارب ڈالر ہی رہے گی۔اب اگر ایک سہ ماہی یعنی 3 ماہ کی آمدن 3.827ارب ڈالر ہو تو فیس بک کو اشتہارات کی مد میں 1 گھنٹے میں 17 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوتا ہے۔فیس بک کے ڈاؤن ہونے کا اثر اگرچہ فیس بک کے شیئر پر زیادہ نہیں پڑتا تاہم بعض دفعہ کاروبار کے دوران ڈاؤن ہونے سے شیئرز کی قیمت میں 1 فیصد تک کمی آ سکتی ہے۔
آج فیس بک کے ڈاؤن ہونے پر شوشل میڈیا پر کچھ دلچسپ تبصرے بھی سامنے آئے جن میں سے ایک تھا کہ نریندر مودی سے ملاقات کا نتیجہ مارک زکر برگ کے سامنے ، فیس بک میں خلل کی صورت میں آ گیا۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-29

More Technology Articles