TechJuice Circle Meetup

TechJuice Circle Meetup

ٹیک جوس سرکل میٹنگ کا لاہور میں انعقاد

پاکستان میں آئی ٹی اور بہت سے حوالوں سے مختلف تقریبات ہوتی رہتی ہیں مگر بہت کم ایسی ہوتی ہیں جو ذرا ہٹ کر ہوں۔اکثر تقریبات کے شرکاتو ایک دوسرے کو جانتے تک نہیں ہوتے۔
ٹیک جوس سرکل میٹنگ ایک ایسی تقریب تھی جس میں شامل ہونے والے ہر فرد نے 50 فیصد سے زیادہ شرکا سے ملاقات کی۔یہ سب کیسے ممکن ہوا؟ آئیے دیکھتے ہیں۔
سرکل 30 منٹ کی ایسی ملاقاتی نشت تھی جہاں پر ایک فرد 30 منٹ تک دوسروں کے ساتھ گفتگو کرتارہا۔

30 منٹ کے بعد وہ اگلی نشت(سرکل) میں چلا گیا جہا ں ہر کوئی نیا تھا۔
31 جنوری کو ہونے والی اس تقریب کے انعقاد میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے Plan9 نے تعاون کیا تھا۔
شرکا سےبات کرتے ہوئے پی آئی ٹی بی کے جوائنٹ ڈائریکٹر آف انٹرپرینیورشپ(Entrepreneurship) نبیل اے قدیر نے شرکا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ تجارت کو نہ صرف پنجاب میں فروغ دے رہا ہے بلکہ ضرورت پڑنے پر ملکی سطح پر اس کےلیے کام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی آئی ٹی بی کے لاہور میں بنائے گئے منصوبے پلان 9 کا بھی ذکر کیا ، جس کے ذریعے پی آئی ٹی بی اپنے پارٹنر ز کے ساتھ دور دراز کے علاقوں میں بھی کام کر رہا ہے۔
اس تقریب کے انعقاد پر تمام شرکا نے بہت اچھے ردعمل کا اظہار کیا۔ ہر کوئی یہی پوچھتا رہاکہ کہ اگلی تقریب کب ہو گی؟ اُن کے شہر میں کب ہوگی؟ اور انہیں بھی اگلی تقریب میں مدعو کیا جائے ۔

ٹیک جوس میٹ اپ

تقریب کی خاص باتوں میں شرکا کی مقررہ وقت پر آمد کے علاوہ دوران تقریب شرکا کا موبائل فون میں “گم” نہ ہوناتھا ۔جو اس بات کی دلیل تھی کہ شرکا نے تقریب میں بھرپور دلچسپی لی۔
تقریب کے حوالے سے ایک شریک کا کہنا تھا کہ ان کا خیال تھا کہ ابھرتے ہوئے کاروباری، بڑے کامیاب صنعت کاروں سے بات چیت کرتے ہوئے گھبراتے ہیں، جبکہ وہ اس تقریب میں انہیں کھانے کی میز پر ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کرتے دیکھ رہی ہیں۔


تقریب کے بعد کھانے کے دوران بھی ہر کسی کی کوشش تھی کہ دوسرے سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے۔ تقریب کی انتظامیہ، ٹیک جوس، اس طرح کی تقریب کا انعقاد کر کے بہت خوش ہے اور آنے والے دنوں میں مزید اچھی تقریبات کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے۔
ٹیک جوس سرکل میٹنگ میں 88 ابتدائی منصوبوں(سٹارٹ اپ) نے شرکت کے لیے درخواست دی، ان میں سے 35 نئے منصوبوں اور تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی،شامل تنظیموں میں سے 50 فیصد سے زیادہ پہلے کسی پروگرام میں شریک نہیں ہوئیں تھیں۔
"ٹیک جوس" کی ویب سائیٹ وزٹ کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے.

تاریخ اشاعت: 2015-02-03

More Technology Articles