Apple iPad Pro with 129 display and iPad mini 4 go official

Apple IPad Pro With 129 Display And IPad Mini 4 Go Official

ایپل نے آئی پیڈ پرو اور آئی پیڈ منی 4 متعارف کرا دئیے

ایپل نے دو ٹیبلٹ آئی پیڈ پرو اور آئی پیڈ منی 4 متعارف کرا دئیے ہیں۔

ایپل آئی پیڈ پرو
ایپل آئی پیڈ پروکا ڈسپلے12.9 انچ کا ہے اور اس کی ریزولوشن 2732 x 2048پکسل ہے۔ ڈسپلے کی کثافت آئی پیڈ ائیر 2 جتنی ہی 264پی پی آئی ہے۔آئی پیڈ پرو کے ساتھ ایپل پنسل(Apple Pencil) بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس کی مدد سے صارفین مختلف سسٹم ایپلی کیشن پر ڈایاگرام اور ڈرائنگ بنا سکتے ہیں۔

آئ پیڈ پرو کی سسٹم ایپلی کیشنز کو ایپل پنسل کے استعمال کے لیے اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ایپل پنسل ایک ایکٹیو سٹائلس ہے اس لیے یہ لائٹنگ پورٹ کے ساتھ آتی ہے اور اسے باقاعدگی سے چارج کرنا پڑتا ہے۔
آئی پیڈ پرو میں A9x چپ سیٹ ہے جو آئی پیڈ ائیر 2 میں استعمال کیے گئے A8x کے مقابلے میں دوگنی میموری بینڈوڈتھ اور دوگنی فلیش میموری فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ چپ سیٹ مجموعی کارکردگی میں 1.8x بہتر اور جی پی یو پروسیسنگ میں دوگنا بہتر ہے۔
ایپل کا کہنا ہے کہ آئی پیڈ پرو پچھلے سال فروخت کیے گئے پورٹیبل کمپیوٹروں سے 90 فیصد تیز رفتار ہے۔آئی پیڈ پرو کی بیٹری لائف مسلسل استعمال کرنے پر 10 گھنٹے ہے۔
ایپل آئی پیڈ پرو 4 سپیکر سسٹم کے ساتھ آتاہے، جو آٹو میٹک بیلنس کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ٹیبلٹ کو جس طرح مرضی پکڑیں آواز بیلنس ہو جاتی ہے۔
بڑا سکرین سائز ہونے کے باوجود آئی پیڈپرو کی موٹائی 6.9ملی میٹر ہے جبکہ اس کا وزن 712 گرام ہے۔
ایپل نے خاص طور پر آئی پیڈ پرو کے لیے ایک سمارٹ کی بورڈ بھی متعارف کرایا ہے۔سمارٹ کی بورڈ ایک بیرونی کی بورڈ ہےجو میگنیٹک سمارٹ کنکٹر کی بدولت ٹیب سے اٹیچ کیا جا سکتا ہے۔
ایپل پنسل میں اگرچہ مختلف ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے ، پھر بھی یہ سام سنگ کے ایس پین کی طرح کام کرتی ہے۔
ایپل پنسل کی مدد سے ڈاکیومنٹ اور ای میلز میں ڈرائنگ کی جا سکتی ہے، ورڈ اور ایکسل میں نوٹس شامل کیے جا سکتے ہیں۔ایپل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مائیکروسافٹ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایم ایس آفس کو آئی پیڈ پرو اور ایپل پنسل کے مطابق آپٹیمائز کرا لیا ہے۔
ایپل آئی پیڈ پرو پر بائی ڈیفالٹ آئی او ایس 9 انسٹال ہوگا، جو پکچر ان پکچر اور سپلٹ سکرین ویو کو بھی سپورٹ کرے گا۔

ایپل کے آئی پیڈ پرو میں وہی 8 میگا پکسل آئی سائٹ کیمرہ ہے ایپل آئی پیڈ ائیر 2 میں ہے۔اس کے کنکٹیویٹی آپشن بھی وہی ہیں یعنی بلوٹوتھ، Wi-Fiac اور LTE Cat.4کی سپورٹ۔اس ٹیبلٹ میں ٹچ آئی ڈی سنسر بھی ہے۔
ایپل آئی پیڈ پرو نومبر میں سلور، سپیس گرے اور گولڈ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔32 جی بی سٹوریج ٹیبلٹ کی قیمت 799 ڈالر اور 128 جی بی سٹوریج ٹیبلٹ کی قیمت 949 ڈالر ہوگی۔
ایل ٹی ای ماڈل صرف 128 جی بی سٹوریج میں دستیاب ہے جس کی قیمت 1079 ڈالر ہوگی۔سمارٹ کی بورڈ کی قیمت 169 ڈالر ہے جبکہ ایپل پنسل 99 ڈالر کی ہوگی۔

ایپل آئی پیڈ پرو اور آئی پیڈ منی ۴

ایپل آئی پیڈ منی 4
ایپل آئی پیڈ منی 4 ، آئی پیڈ منی 3 کی جگہ لے گا۔ایپل نے اس کے بارے میں بہت زیادہ معلومات فراہم نہیں کیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ آئی پیڈ ائیر 2 کا چھوٹا ورژن ہوگا۔

اس سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس میں A8x چپ فنگر پرنٹ سنسر ہوگا۔ آئی پیڈ منی 4 بھی نومبر میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 399 ڈالر سے شروع ہوگی۔آئی پیڈ منی 2 اب بھی دستیاب ہے اور اس کی قیمت 269 ڈالر سے شروع ہے۔

اپ ڈیٹ
ایڈوبی نے آئی پیڈ پرو کے لیے جو سوئٹ جاری کیا ہے اس کی تفصیلات بناتے ہوئے ایڈوبی نے آئی پیڈ پرو کی ریم کے بارے میں بھی بتا دیا ہے۔ ایڈوبی کے مطابق آئی پیڈ پرو میں 4 جی بی ریم ہوگی۔یعنی ایپل نے آئی پیڈ پرو کو آئی پیڈ ائیر 2 سے دوگنی ریم کے ساتھ پیش کیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-10

More Technology Articles