Apple officially unveils the iPhone 6s with 3D Touch display

Apple Officially Unveils The IPhone 6s With 3D Touch Display

ایپل نے آئی فون 6 ایس متعارف کرا دیا


ایپل کی جانب سے 9ستمبر کو آئی فون 6 ایس کی تقریب رونمائی   کے اعلان(تفصیلات اس صفحے پر) کے بعد  بڑی شدت سے آئی فون 6 ایس کے منظرعام پر آنے کا انتظار کیا جارہاتھا۔آج ایپل نے آئی فون 6 ایس متعارف کرا ہی دیاہے۔اس فون کا بیرونی ڈیزائن تو اپنے پیشرو جیسا ہی ہے مگر اس میں بہت سے نئے اضافی  فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

ان فیچرز میں نیا پروسیسر،فرنٹ اور بیک پر اپ ڈیٹڈ کیمرہ اور 3 ڈی ٹچ ڈسپلے ، جو دباؤ کی شدت کو محسوس کر سکتا ہے۔

3 ڈی ٹچ
ملٹی ٹچ کے ساتھ ساتھ آئی فون 6 ایس دباؤ کی شناخت بھی کر سکتا ہے۔شناخت کی یہ خاصیت ہوم سکرین پر مختلف فیچرز کو استعمال کرنے کے کام آتی ہے۔اس خاصیت کے بنا پر سکرین کو دبانے سے  سب سے زیادہ کیے جانے والے کام  آسانی سے سرانجام دئیے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پر ای میل کے تھریڈ کو ہلکا سا دبانے سے میسج کا پریویو سامنے آ جاتا ہے۔سکرین دبانے سے آئی فون 6 ایس مختلف طرح کے فیڈ بیک بھی دیتا ہے۔ اس کے ڈسپلے کے نیچے  وائیبریٹ کرنے والا Taptic engine ہے۔ بالکل ایسا ہی میک بک کے ٹریک پیڈ اور ایپل واچ میں بھی ہے۔
باقی اس کا 4.7انچ کا وہی  ریٹینا ڈسپلے ہے جو آئی فون 6 میں بھی ہے۔

آئی فون 6ایس اور 6ایس پلس کی تعارفی تقریب کی تصویری جھلکیاں 

آئی فون ٦ ایس کی تعارفی تقریب


A9چپ سیٹ

آئی فون 6 ایس میں ایپل نے نیا چپ سیٹ متعارف کرایا ہے۔

A9چپ سیٹ ایپل کا تیسری نسل کا 64 بٹ چپ سیٹ ہے ۔ایپل کے مطابق  اس کا کنسول کلاس جی پی یو 90 فیصد زیادہ تیزہے جبکہ سی پی یو کی کارکردگی بھی پہلے سے 70 فیصد زیادہ ہے۔اس کا ٹرانسسٹر آرکیٹیکچربھی نیا ہے۔ایم 9 کے کوپروسیسر کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

نیا 12 میگا پکسل آئی سائٹ کیمرہ
ایپل کے آئی فون 6 ایس کی ایک اور خصوصیت نیا 12 میگا پکسل آئی سائٹ (iSight) کیمرہ ہے جس کے پکسل 50 فیصد زیادہ ہے، اس کیمرے کے فوکس پکسل بھی 50 فیصد زیادہ ہیں۔
12 میگا پکسل کا نیا کیمرہ اب 4K ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے اور ایل سی ڈی ڈسپلے کو بطور true-tone فلیش استعمال کرتا ہے۔آئی فون 6 ایس میں ایک خصوصی چپ ہے جو ڈسپلے کو 3 گُنا روشن بنا دیتی ہے، جس  کا بہتر اثر سیلفی کے رزلٹ پر پڑتا ہے۔

دوسری نسل کی ٹچ آئی
دوسری نسل کی ٹچ آئی ڈی (2-nd generation TouchID) پچھلی نسل کی ٹچ آئی ڈی سے دوگُنا تیزرفتار ہے۔


بہتر کنکٹیویٹی
آئی فون 6 ایس میں   ایل ٹی ای ایڈوانسٹد(LTE Advanced)  شامل کی گئی ہے جبکہ وائی فائی بھی پہلے سے دوگنا طاقتور ہے۔ وائی فائی تو غالباً MiMo اینٹینا کی وجہ سے بہت بہتر ہو گئی ہے۔

اسسریز
ایپل نے بہت سی اسسریز بھی متعارف کرائی ہیں۔ان میں بہت سے لیدر اورسلیکون کے کیس شامل ہیں۔ایک نیا چارجنگ ڈاک بھی متعارف کرایا گیا ہے جو انہی چار رنگوںمیں دستیاب ہے جن میں آئی فون 6 ایس دستیاب ہے۔


قیمت
آئی فون 6 ایس کی قیمت بھی آئی فون 6 کی طرح ہی ہونگی۔امریکا میں  16 جی بی ماڈل کو 2 سال کے معاہدے کے ساتھ 199 ڈالر میں پیش کیا جائے گا۔64 جی بی ماڈل کی قیمت 299 اور 128 جی بی ماڈل کی قیمت 399 ڈالر ہوگی۔

 

بیٹری
ایپل نے آئی فون 6 ایس کی تعارفی تقریب میں اس فون کی بیٹری کے بارے کچھ نہیں بتایا تاہم ایپل کی ایک پروموشنل ویڈیو سے آئی فون 6 ایس کی بیٹری کا پتہ چل گیا ہے۔

حیرت انگیز طور پر اس فون میں 1,715ایم اے ایچ کی بیڑی ہے۔ یہ  بیٹری آئی فون 6  سے بھی چھوٹی ہے۔ آئی فون 6 میں 1,810ایم اے ایچ کی بیٹری تھی۔
فون میں بے شمار فیچر متعارف کرانے کے بعد ایپل کی طرف سے  بیٹری کی گنجائش کم کرنا یقیناً باعث  حیرت ہے۔

آئی فون 6 ایس کے پری آرڈر 12 ستمبر سے شروع ہونگے جبکہ فروخت کا آغاز 25 ستمبر کو ہوگا۔فون کو امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، ہانگ کانگ اور جاپان میں لانچ کیا جائے گا۔

 

اپ ڈیٹ
ایپل نے آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس متعارف کراتے ہوئے ان سمارٹ فونز کی ریم کےبارے میں کچھ نہیں بتایا تھا، تاہم ایپل سپورٹ میں کام کرنے والے ملازم نے ریڈٹ پر جو اسٹیٹس شیئر کیا ہے ، اس کے مطابق آئی فون 6 ایس اور آئی فون 6 ایس پلس مین 2 جی بی ریم ہوگی۔

 

Apple officially unveils the iPhone 6s with 3D Touch display
تاریخ اشاعت: 2015-09-10

More Technology Articles