ASUS LIVE INTRODUCED AS ONE OF ASUS RARE NON ZENFONE SMARTPHONES

ASUS LIVE INTRODUCED AS ONE OF ASUS RARE NON ZENFONE SMARTPHONES

اسوس لائیو

اسوس نے ایک نیا سمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔ اسوس لائیو(ماڈل نمبر G500TG) کے نام سے متعارف کرایا گیا فون زین فون سیریز کا حصہ نہیں۔یہ فون ابھی صرف برازیل میں لانچ کیا گیا ہے، جلد ہی اسے دنیا کے دوسرے ممالک میں لانچ کر دیا جائے گا۔
اس سمارٹ فون میں لواینڈ کواڈ کور میڈیا ٹیک ایم ٹی 6580 چپ سیٹ ہے، جس کے پراسیسر کی کلاک سپیڈ 1.3گیگا ہرٹز ہے۔

5انچ کی اس ڈیوائس کے آئی پی ایس ڈسپلے کی ریزولوشن720 x 1280 پکسل ہے۔اینڈروئیڈ 5.1 لولی پاپ او ایس کی حامل اس ڈیوائس میں 2 جی بی ریم، 16 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 2070 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ ڈیوائس کا مین کیمرہ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 2 میگا پکسل ہے۔ 140گرام کی اس ڈیوائس کی پیمائش144.5 x 71 x 9.98 ملی میٹر ہے۔اس 3جی اور ڈوئل سم سپورٹ کی حامل ڈیوائس کےخریدنے پر اسوس 2 سال تک 100 جی بی گوگل ڈرائیو سٹوریج سپیس بھی فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)


برازیل میں اس فون کی قیمت 210 ڈالر ہے مگر یاد رہے کہ برازیل میں تمام سمارٹ فونز کی قیمتیں دنیا کے دوسرے ممالک سے زیادہ ہوتی ہیں، اس لیے امید ہے کہ اسوس لائیو باقی مارکیٹوں میں اس سے کم قیمت پر فروخت ہوگا۔

اسوس لائیو

تاریخ اشاعت: 2016-01-14

More Technology Articles