Asus ZenFone Go ZB450KL breaks ground in Russia

Asus ZenFone Go ZB450KL Breaks Ground In Russia

روس میں اسوس زین فون گو(ZB450KL) متعارف کرا دیا گیا

اسوس نے زین فون گوفیملی میں ایک نئے ممبر کا اضافہ کیاہے۔اسوس زین فون گو (ZB450KL) مئی میں متعارف کرائے گئے زین فون گو (ZB452KG) کا پاور فل ورژن ہے۔
اسوس زین فون گو(ZB450KL) میں سنیپ ڈریگن 410 چپ سیٹ کے ساتھ 1.2 گیگا ہرٹز کواڈ کور کورٹیکس اے 53 سی پی یو، ایڈرینو 306 جی پی یو، 1 جی بی ریم اور 8جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔سٹوریج کو مائیکروایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

فون کا ڈسپلے 4.5 انچ اور ریزولوشن854x480 پکسل ہے۔
اسوس زین فون گو (ZB450KL) کی ہیڈلائن ایل ٹی ای کیٹ 4 کی سپورٹ ہے۔ فون کی بیک پر f/2.0 اپرچر اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل آٹو فوکس کیمرہ ہے۔ فون کی بیٹری 2070 ایم اے ایچ ہے۔
روس میں فون کی قیمت 123 ڈالر ہے ۔ یاد رہے کہ روس میں موبائل فونز کی قیمتیں یورپ اور ایشیا کے مقابلے میں زیادہ ہوتیں ہیں۔

Asus ZenFone Go ZB450KL breaks ground in Russia
تاریخ اشاعت: 2016-08-09

More Technology Articles