iPhone 6s rumoured for camera boost along with Force Touch

IPhone 6s Rumoured For Camera Boost Along With Force Touch

آئی فون 6 ایس، نئی اطلاعات اور افواہیں

ایپل اپنا نیا آئی فون اس سال کے آخر تک لانچ کر دے گا۔ اس حوالے سے ابھی بہت زیادہ اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔ یہ آئی فون 7 ہوگا یا آئی فون 6 ایس ، زیادہ اندازے آئی فون 6 ایس کے بارے میں ہیں۔آئی فون 6 ایس کے حوالے سے بہت سے پیش گوئیاں کی جار ہی ہیں۔ا یک چینی تجزیہ کار منگ چی کو کی پیش گوئیاں دوسروں کے مقابلے زیادہ بہتر سمجھی جا رہی ہیں۔
منگ چی کے مطابق آئی فون کے اگلے ورژن میں ایپل واچ کی طرح فورس ٹچ کا فیچر ہو گا، یعنی زیادہ دباؤ پر سمارٹ فون وائیبریٹ کر کے صارف سے ”ہتھ ہولا“ رکھنے کو کہے گا۔

منگ چی کو کے مطابق نئے فون کا میٹریل پہلے سے بہتر ہوگا۔ ایک نیا رنگ روز گولڈ بھی متعارف کرایا جائے گا۔ کچھ فون میں شاید سفائر سکرین متعارف کرائی جائے۔
ایپل نئے سمارٹ فون میں 8 میگا پکسل کے کیمرے کی جان چھوڑتے ہوئے 12 میگا پکسل کیمرہ شامل کرے گا(تفصیلات اس صفحے پر

(جاری ہے)


ایپل نے پراسیسر کو بھی اپ گریڈ کیا ہے۔

نئے سمارٹ فون میں اے 9 پروسیسر شامل کیا جائے گا۔ آئی فون 6 ایس کی ریم 2 جی بی ہوگی، جو پچھلے آئی فون سے ڈبل ہے۔
دوسرے فیچرز میں حرکات سے کنٹرول کا فیچر، سپیکر کے نزدیک مائیکروفون شامل ہو گا۔ ٹچ آئی ڈی کی مدد سے ایپل پے کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا ۔منگ چی کو کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب ایپل 4 انچ کا ماڈل متعارف نہیں کرائے گا۔ ایپل بس 4.7انچ اور 5.5 انچ ماڈل متعارف کرایا کرے گا۔ منگ چی کو کا آخری اندازہ یہ ہے کہ نئے فون کی تیاری کا عمل اگست کے آخر میں شروع ہو جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-18

More Technology Articles