LG new TVs for India are designed to keep mosquitoes at bay

LG New TVs For India Are Designed To Keep Mosquitoes At Bay

ایل جی نے مچھر بھگاؤ ٹی وی متعارف کرا دیا

پچھلے سال بھارتی درالحکومت دہلی میں ڈینگی سے متاثرہ 16 ہزار کیسز سامنے آئے ،جو موجودہ سالوں میں اب تک سب سے زیادہ ہیں۔
ایل جی کا خیال ہے کہ وہ ڈینگی کی وجہ بننے والے مچھر کو بھگانے میں بھارتی صارفین کی مدد کر سکتا ہے۔ ایل جی نے مچھروں کو بھگانے کے لیے ایل جی مچھربھگاؤ ٹی وی LG Mosquito Away TV متعارف کرایا ہے۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ٹی وی بھارتی صارفین کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں الٹرا سونک ڈیوائس لگائی گئی ہے، جسے ایک بار ایکٹیویٹ کر دیں تو یہ ٹی وی ساؤنڈ ویوز سے مچھروں کو دور بھگا دیتا ہے۔ اس کے استعمال سے کسی قسم کی خطرناک تابکار شعاعیں خارج نہیں ہوتیں۔
اس مچھر بھگاؤ ٹیکنالوجی کے کے لیے ایل جی نے کسی قسم کا کیمیکل استعمال نہیں کیا اور نہ ہی ٹی وی میں ڈیوائس کو کسی چیز سے ری فل کرنے کی ضرورت ہے۔
مچھر بھگاؤ ٹی وی کے 80 سینٹی میٹر ورژن کی بھارت میں قیمت 26900 بھارتی روپے(400 ڈالر) اور 108 سیٹی میٹر ورژن کی قیمت 47500 بھارتی روپے(707ڈالر ہے۔
یہ ٹیکنالوجی نئی نہیں ہے۔ ایل جی اس سے پہلے 2014 میں اسی طرح کے ائیر کنڈیشنر متعارف کرا چکا ہے۔

LG new TVs for India are designed to keep mosquitoes at bay
تاریخ اشاعت: 2016-06-17

More Technology Articles