LG Stylus 2 Plus Delivers Upgraded Features

LG Stylus 2 Plus Delivers Upgraded Features

ایل جی کے جدید ترین اسمارٹ فون اسٹائلس 2 پلس کی عالمی سطح پر فراہمی کا آغاز

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اسٹائلس سیریز کے جدید ترین اسمارٹ فون اسٹائلس 2 پلس (LG Stylus 2 Plus) کی عالمی سطح پر فراہمی کا آغاز کردیا ہے۔ ایل جی 2 اسٹائلس ایشیاء ، جنوبی امریکہ، یورپ اور شمالی امریکہ میں اگلے چند ہفتوں میں صارفین کے لئے دستیاب ہوگا۔

اگرچہ اس کا ڈیزائن اصلی ایل جی اسٹائلس 2 کے مطابق ہے تاہم اس اسمارٹ فون کے فیچرز اس کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر ہیں۔

اس کا پروسیسر 1.4 آکٹا کور ہے، 5.7 انچ کا فل ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے اور 16 ایم پی کا ہائی ریزولوشن بیک کیمرا ہے۔ اس کے فرنٹ و بیک کیمروں میں واضح ترین تصویروں کے لئے کم روشنی میں فلیش کی سہولت ہے۔ دیگر بہتر فیچرز میں اس کی زیادہ ریم اور رنگوں کا انتخاب جیسے ٹائٹن، گولڈ اور براؤن شامل ہیں۔

(جاری ہے)



اسٹائلس 2 پلس نینو کوٹڈ پر مشتمل ہے جو بوقت ضرورت اسکرین پر لکھنے کے لئے معیاری فاؤنٹین پین کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اسٹائلس کو یو ایکس فیچرز جیسے کیوئک میمو اور آف میمو اور پین کیپر کے ساتھ استعمال کرنا زیادہ کارآمد ہے۔

ایل جی الیکٹرانکس اینڈ موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ جونو چو نے بتایا، ایل جی اسٹائلس 2 پلس کم قیمت میں کشادہ اسکرین، طاقتور ملٹی میڈیا کے ساتھ ساتھ لکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ ہماری مستقل بہتر کارکردگی کی جانب عکاسی کرتا ہے جس میں ہم ایل جی صارفین کو وسیع اقسام کے فیچرز اور ڈیزائن کا انتخاب کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔


اس کا ڈسپلے5.7 انچ فل ایچ ڈی آئی پی ایس کوانٹم ڈسپلے، چپ سیٹ 1.4 گیگاہرٹز آکٹاکور، کیمرا بیک 13 ایم پی/16 ایم پی، کیمرا فرنٹ 5 ایم پی/8 ایم پی، بیٹری 3000 ایم اے ایچ (تبدیلی کی سہولت)، آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ 6.0 مارش میلو، وزن 145 گرام، نیٹ ورک ایل ٹی ای/ ایچ ایس پی اے پلس/ جی ایس ایم، کنیکٹویٹی وائی فائی، بلوٹوتھ اور رنگ ٹائٹن/گولڈ/براؤن ہے۔

LG Stylus 2 Plus Delivers Upgraded Features
تاریخ اشاعت: 2016-06-21

More Technology Articles