LG X300 goes officialSnapdragon 425

LG X300 Goes OfficialSnapdragon 425

ایل جی نے 5 انچ 720pڈسپلے کے ساتھ ایل جی ایکس 300 لانچ کر دیا

ایل جی نے کوریا میں ایک نیا سمارٹ فون ایل جی ایکس 300 متعارف کرایا ہے ۔ یاد رہے کہ یہ ماضی میں متعارف کرائے گئے ایل جی جی ایکس 300 سے مختلف ڈیوائس ہے۔ ایل جی ایکس 300 مڈرینج ڈیوائس ہے۔
ایل جی ایکس 300 کا ڈسپلے 5 انچ 720p ہے۔ ڈیوائس میں سنیپ ڈریگن 425 چپ سیٹ، 1.4 گیگا ہرٹز کواڈ کور سی پی یو، 2 جی بی ریم اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے قابل توسیع 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)


فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل پرائمری اور 5 میگا پکسل سیکنڈری کیمرہ شامل ہے۔کنکٹیویٹی کے لیے فون میں 4 جی ایل ٹی ای، وائی فائی b/g/n، بلوٹوتھ 4.2 اور این ایف سی شامل ہیں۔ایل جی نے ایکس 300 میں ٹائپ سی یو ایس بی کی بجائے مائیکرو یو ایس بی 2.0 پورٹ شامل کی ہے۔ اس فون میں ایل جی نے اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ آپریٹنگ سسٹم انسٹال کیا ہے۔ فون کی بیٹری 2500 ایم اے ایچ ہے جو درمیانے درجے کا ہارڈ وئیر ہونے کی وجہ سے فون کو زیادہ دیر چلانے کے لیے کافی ہے ۔
کوریا میں اس فون کی قیمت 220 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-17

More Technology Articles