Marshall new smartphone is every audiophile dream

Marshall New Smartphone Is Every Audiophile Dream

دنیا کا سب سے تیز آواز والا سمارٹ فون

مارشل ہیڈ فونز بنانے کے حوالے کافی بڑا نام ہے۔ اب مارشل نے آڈیو پر فوکس نیا اینڈریوڈ سمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔ اس سمارت فون کا نام لندن رکھا گیا ہے۔اس سمارٹ فون کی خاص بات یہ ہے کہ اسے خاص طور پر میوزک کے شائقین کے لیے ڈیزائن کیا گیاہے۔ویب سائٹ کے مطابق یہ دنیا کا سب سے زیادہ تیز آواز والا سمارٹ فون ہے۔ اس کے فرنٹ پر دو سپیکر لگے ہوئے ہیں۔

اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں دو ہیڈ فون کے جیک لگے ہوئے ہیں، یعنی دو آڈیو جیک میں دو ہیڈ فون لگا کر آپ اور آپ کا دوست اکھٹے ہی میوزک اور موویز سے لطف اندوزہوں۔مارشل نے اس میں Wolfson WM8281 Audio Hub لگایا ہے، جس کی وجہ سے “ہائی ریزولوشن ” پر میوزک سنا جا سکتا ہے۔اس فون کے اوپر ایک M کا بٹن ہے، جس کے دباتے ہیں آپ کی پسندیدہ میوزک ایپلی کیشن فوراً ہی کھل جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس میں ساری سکرین پر پھیلا ہوا ایکولائزر بھی ہے ، جبکہ میوزک ایپلی کیشن جیسے ڈی جے ایپ اور لوپ سٹیک بھی پہلے سے انسٹال ہیں۔فون کی سائیڈ پر گھومنے والا گولڈن رنگ کا بٹن لگا ہے جو آواز کو کنٹرول کرتا ہے۔لگتا یہی ہے کہ یہ فون مارشل نے خود نہیں بنایا بلکہ کسی فون بنانے والے ادارےکے ساتھ مل کر بنایا ہے۔
اس سمارٹ فون کی دیکر تفصیلات درج ذیل ہیں۔

ڈسپلے: 4.7 انچ ، آئی پی ایس 720p ڈسپلے
چپ سیٹ: کوالکوم سنیپ ڈریگن 410ایس او سی
ریم: 2 جی بی
سٹوریج: 16 جی بی
کارڈ سلاٹ: مائیکرو ایس ڈی
رئیر کیمرہ: 8 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ: 2 میگا پکسل
بیٹری: 2500ایم اے ایچ
آپریٹنگ سسٹم: اینڈریوڈ5.0.2 لولی پوپ
قیمت: تقریباً 585ڈالر
دستیابی: ابھی پری آرڈر پر جبکہ مارکیٹ میں 17 اگست سے

مارشل کا لندن فون

تاریخ اشاعت: 2015-07-20

More Technology Articles