QMobile Power3 A feature phone that provides 45 days of battery life

QMobile Power3 A Feature Phone That Provides 45 Days Of Battery Life

کیو موبائل پاور 3، نیا فیچر فون

کیو موبائل نے 2014 کے آخر میں نوائر ایم 90 سمارٹ فون متعارف کرایا تھا(تفصیلات اس صفحے پر)، اس سمارٹ فون کی خصوصیت اس کی دیرپا بیٹری تھی۔ اب کیو موبائل نے پاور فون 3 کےنام سے ایک فیچر فون متعارف کرایا ہے۔اس فیچر فون میں 2500 ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہے، جو اکثر سمارٹ فونز میں بھی نہیں ہوتی۔اس بیٹری کی بدولت اس فون کا سٹینڈ بائی ٹائم 45 دن ہے ۔

پاور 3 ایک ڈوئل سم فیچر فون ہے۔ اس میں 2.4انچ کیووی جی اے ڈسپلےسکرین ہے۔

(جاری ہے)

کنکٹیویٹی کے لیے اس میں بلو ٹوتھ، یو ایس بی اور جی پی آر ایس ہے۔ اس کے علاوہ اس فون کی مدد سے مشہور ویب سائٹس جیسے وٹس ایپ، فیس بک اور ٹوئیٹر کو دیکھا جا سکتا ہے۔
تفریح کے لیے اس میں ایف ایم ریڈیو، 3.5ملی میٹر آڈیو جیک، ایم پی تھری پلیئر، ویڈیو پلیئر اورگیمز بھی ہیں۔ اس فون میں ایک کیمرہ بھی ہے جو رئیر سائیڈ پر ہے۔کیو موبائل پاور 3 کی قیمت 2600 روپے ہے۔ یہ صرف سیاہ رنگ میں دستیاب ہے۔ایس ڈی کارڈ کی بدولت اس کی میموری کو 16 جی بی تک بڑھایا جا سکتاہے۔
ریٹیلر حضرات کے لیے کیو موبائل نے الگ پروموشن شروع کی ہے، اس کے تحت اس فون کے 20 یونٹ خریدنے پر ایک ڈیوائس مفت ملے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-19

More Technology Articles