Samsung Galaxy J1 Pop may in fact land as the J1 Ace

Samsung Galaxy J1 Pop May In Fact Land As The J1 Ace

سام سنگ گلیکسی جے 1 ایس(J1 Ace)

سام سنگ نے کچھ عرصہ پہلے ہی سام سنگ گلیکسی جے1 سمارٹ فون متعارف کرایا تھا۔ سام سنگ گلیکسی جے 1 کو پاکستان میں زونگ سے متعارف کرایا(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اس کے بعد خبریں آئیں کہ سام سنگ جے 1 کے ایک اور ورژن جے 1 پاپ پر کام کر رہا ہے (تفصیلات اس صفحے پر)۔سام گلیکسی جے 1پاپ (Galaxy J1 Pop)کا ماڈل نمبر SM-J110ہے جبکہ سام سنگ گلیکسی جے 1 کا ماڈل نمبر SM-J100تھا۔

ماڈل نمبر وں سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ڈیوائس میں بہت زیادہ فرق نہیں ہوگا، ہارڈ وئیر کے فرق کے بارے میں تو تبھی پتہ چلے گا جب جے 1 پاپ کی مزید معلومات سامنے آئیں گی، تاہم نئے ورژ ن میں اینڈریوڈ کا تازہ ترین ورژن ہو گا جبکہ جے 1 میں کٹ کیٹ انسٹال تھا۔
اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سام سنگ گلیکسی جے 1 پاپ کوGalaxy J1 Ace کے نام سے متعارف کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

Ace نام سے ماضی میں سام سنگ نے کئی ڈیوائس پیش کی ہیں، لگتا ہےیہ نام سام سنگ کو کافی پسند ہے۔
نیدر لینڈ کے ایک آن لائن سٹور نے Galaxy J1 Ace (SM-J110F)کو فروخت کے لیے اپنی ویب سائٹ پر بھی پیش کر دیاہے۔بد قسمتی آن لائن سٹور پر اس سمارٹ فون کے حوالے سے سوائے قیمت کے کوئی بھی ہارڈ وئیر کی معلومات دستیاب نہیں۔ نیدرلینڈ میں اس سمارٹ فون کو 114.95یوروز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔قیمت سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فون جے 1 سے ہارڈ وئیر میں کچھ بہتر ہوگا۔ اسی آن لائن سٹور کے مطابق نیدر لینڈ میں Galaxy J1 Ace کو 30 جولائی کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اگر یہ درست ہے تو سام سنگ بہت جلد اس سمارٹ فون کا باقاعدہ اعلان بھی کرے گا اور اس کی تفصیلات بھی جلد ہی منظر عام پر آ جائیں گے۔

Samsung Galaxy J1 Pop may in fact land as the J1 Ace
تاریخ اشاعت: 2015-07-03

More Technology Articles