Samsung Galaxy Tab A and S Pen quietly unveiled

Samsung Galaxy Tab A And S Pen Quietly Unveiled

سام سنگ گلیکسی ٹیب اے اینڈ ایس پین

سام سنگ نے اپنی ٹیبلٹ کی لائن میں بڑی خاموشی کے ساتھ ایک نئے ٹیبلٹ گلیکسی ٹیب اے اپلس کا اضافہ کر دیا ہے۔گلیکسی ٹیب اے پلس کا ڈسپلے 9.7انچ ہے اور اس کے ساتھ ایس پین سٹائلس بھی لانچ کیا گیا ہے جو سام سنگ کی ہائی اینڈ پراڈکٹ ہے۔اس ٹیبلٹ کو سام سنگ بیلجیئم فرانس کی ویب سائٹ پر بغیر کسی آفیشل پریس ریلیز کے لانچ کیا گیا ہے۔سام سنگ گلیکسی ٹیب اے اینڈ ایس(Samsung Galaxy Tab A & S Pen) کا ماڈل نمبر SM-P550N ہے۔

اس کے ہارڈ وئیر کی تفصیل درج ذیل ہے۔
ڈسپلے: 9.7انچ
ریزولوشن: 1024x768پکسل
چپ سیٹ: Ziilabs ZMS-08
پروسیسر:کواڈ کور 1.2گیگا ہرٹز
ریم:2 جی بی
سٹوریج:16 جی بی
کارڈ سلاٹ: مائیکروایس ڈی (128 جی بی تک کی سپورٹ)
رئیر کیمرہ: 5 میگا پکسل (720p پر ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے)
فرنٹ کیمرہ:2 میگا پکسل
آپریٹنگ سسٹم:ٹچ وز (TouchWiz UI) اینڈریوڈ5.0 لولی پوپ کی بنیاد پر بنایا گیا
بیٹری: 6000 ایم اے ایچ
موٹائی: 7.5ملی میٹر
رنگ: سینڈی وائٹ اور سینڈی بلیک
قیمت: 372ڈالر

گلیکسی ٹیب اے اینڈ ایس پین میں وائی فائی 802.11 a/b/g/n کی سپورٹ بھی ہے تاہم اس ٹیب کا سیلولر ورژن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سام سنگ گلیکسی ٹیب اے اینڈ ایس پین

تاریخ اشاعت: 2015-07-25

More Technology Articles