SONY XPERIA X XA and x performance

SONY XPERIA X XA And X Performance

سونی ایکسپیریا ایکس، سونی ایکسپیریا ایکس اے اور سونی ایکسپیریا ایکس پرفارمنس

سونی ایکسپیریا ایس اور سونی ایکسپیریا ایکس اے دونوں ڈیوائسز کی سکرین 5انچ کی ہے۔دونوں ہی پچھلے سال متعارف کرائی گئی ڈیوائس زیڈ 5 سے مشابہ ہے۔ایکس ماڈل کی سائیڈ پر سلم فنگر پرنٹ سنسر اور پاور بٹن کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ایکس اے ماڈل ، جسے سونی سپر مڈ رینج ڈیوائس بھی کہہ رہا ہے، میں اس کی جگہ گول پاور بٹن ہے۔
دونون فونز میں نیچے دائیں جانب کیمرہ کے لیے الگ سے بٹن ہے، جس کی وجہ سے لینڈ سکیپ موڈ میں شوٹنگ کرنا، پوائنٹ اینڈ شوٹ کیمرہ کی طرح، کافی آسان ہوجاتا ہے۔


ایکسپیریا ایکس اے ایک بجٹ فرینڈلی فون ہے جس کا ڈسپلے 720pہے۔ ڈیوائس میں شامل ایج ٹو ایج ٹچ نان فلیگ شپ ڈیوائس میں کم ہی دیکھنے میں آتا ہے۔
ایس اے ماڈل میں سونی نے میڈیا ٹیک MT6755اوکٹا کور پراسیسر استعمال کیا ہے، ڈیوائس میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)

ایکسپیریا ایکس ماڈل میں سنیپ ڈریگن 650 ہیکسا کور پراسیسر ہے جبکہ فون کی ریم 3 جی بی اورسنگل سم ماڈل کی انٹرنل سٹوریج 32 جی بی ہے۔

مائیکروایس ڈی کارڈ کی بدولت تمام ماڈلز کی سٹوریج کو 200 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
ہائی اینڈ ایکس پرفارمنس (X Performance) ڈیوائس بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس میں سنیپ ڈریگن 820 پراسیسر ہے۔ آئی پی 68 سرٹیفائیڈ ایکس پرفارمنس کے ڈیزائن میں کئی جدتیں شامل کی گئیں ہیں۔
ڈیوائس کے ہائی اینڈ ماڈل میں 23 میگا پکسل کا کیمرہ ہے، جس کا ہائی بریڈ آٹو فوکس ایک بار فوکس کرنے پر اشیاء کو پہچان لیتا ہے، اس کے بعد یہ فریم میں اس چیز کو مانیٹر کرتا رہتا ہے، جب شٹر کا بٹن دبائیں تو یہ اسی کی تصویر بناتا ہے۔

سونی نے اپنی ڈیوائسز کے لیے ایک شفاف کور بھی متعارف کرایا ہے، جس میں وجہ سے ایس ایم ایس اور دوسری ضروریات کے لیے بار بار فون کو کور سے نکالنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
سونی نے ابھی ان تینوں ڈیوائس کی قیمت اور فراہمی کے بارے میں حتمی اعلان نہیں کیا تاہم انداز ہ ہے کہ یہ ڈیوائس ان گرمیوں میں فروخت کے لیے پیش کر دی جائیں گی۔

ایکسپیریا ایکس لائن

تاریخ اشاعت: 2016-02-22

More Technology Articles