Facebook installed on 1 billion Android devices

Facebook Installed On 1 Billion Android Devices

فیس بک اینڈرائیڈ اپلیکیشن کی کامیابی! 1ارب سے زائد ڈیوائسس پر انسٹال

فیس بک نے حال ہی میں 1 ارب دفعہ انسٹال ہونے کا سنگِ میل کامیابی سے عبور کیا ہے ۔فیس بک پہلا غیر گوگل ایپ اور گوگل میپ، یو ٹیوب اور جی میل کے بعد چوتھا اینڈرائیڈ ایپ ہے جس کو 1 ارب دفعہ انسٹال کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے جی میل پہلی ایپ تھی جس کو 1 ارب دفعہ انسٹال کیا گیا تھا۔اس کے بعد یو ٹیوب اور میپ نے کامیابی کے ساتھ یہ سنگِ میل پورا کیا تھا۔

(جاری ہے)

فیس بک کا اس سنگِ میل کو پورا کرنے کا عمل بہت متاثر کن ہے کیونکہ فیس بک بہت سی ڈؤائسس میں پہلے سے انسٹال نہیں ہوتا بلکہ یوزرز کوخود انسٹال کرنا ہوتا ہے۔
آپ یہ جان کر یقینًا بہت حیران ہونگے کہ فیس بک کہ بعد فیس بک میسنجر بھی اس سنگِ میل کو عبور کرنے والا ہے ۔ کیونکہ کچھ ہفتے پہلے تک وہ 500 ملین انسٹال کی حد کو پورا کر چکا ہے۔وٹس ایپ بھی اس سنگِ میل کو عبور کرنے کی دور میں پیش پیش ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ کون پہلے بازی مار لے جاتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-03

More Technology Articles