Facebook launches Ad Manager iOS app

Facebook Launches Ad Manager IOS App

فیس بک اشتہارات کے لیے آئی او ایس پر نئی ایڈ منیجر ایپلی کیشن متعارف کرا دی

فیس بک پر تشہیر کرنا کافی آسان ہے۔ اسے مزید آسان بنانے کے لیے فیس بک نے آج ایک نئی ایڈ منیجرایپلی کیشن متعارف کرائی ہے، جس کی مدد سے تشہیر کرنے والے زیادہ آسانی کے ساتھ اپنی اشیاء کی تشہیر کر سکیں گے۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ اب صارفین اپنے اشتہارات کی کارکردگی، پچھلے اشتہار کو، بجٹ کو زیادہ آسانی کے ساتھ ایڈٹ کر سکتےہیں ۔اس کے علاوہ نئے اشتہارات، ریویو اور شیڈول میں بھی کافی آسانی ہو گی۔

(جاری ہے)



فیس بک کی یہ نئی ایپلی کیشن عین اس وقت سامنے آئی ہے جب فیس بک نے اعلان کیا تھا کہ فیس بک پر تشہیر کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ ابھی یہ ایپلی کیشن صرف آئی او ایس کے لیے دستیاب ہے، اس سال کے آخر تک اسے اینڈریوڈ پر بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔ فی الوقت یہ ایپلی کیشن صرف امریکہ میں جاری کی گئی ہے مگر چند ہفتوں میں اسے ساری دنیا میں جاری کر دیا جائے گا۔

آئی او ایس کے صارفین اس یپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-25

More Technology Articles