Google addresses security flaw in Android

Google Addresses Security Flaw In Android

اینڈرائیڈ ڈیوائسس سے صارفین کا ڈیٹا چرانے والا ’’بگ‘‘ پکڑا گیا

فائر آئی نیٹ ورک سیکیورٹی کمپنی کے مطابق گوگل نے اینڈرائیڈ کے لیے سیکیورٹی پیچ متعارف کروایا ہے جس کا مقصد اس سیکیورٹی خلا کو پر کرنا ہے جس کی وجہ سے ہیکرز کی بنائی گئی اپلیکیشنز ویب سائیٹس کی طرف صارف کو مبذول کراتیں ہیں اور ان کا ذاتی ڈیٹا چراتیں ہیں۔
اور مختلف بیرونی ویب سائیٹس کے ذریعے خودکار طریقے سے صارف کا ڈیٹا جیسے تصاویر، ویڈیوز وغیرہ چرانے لگتی ہیں۔

یہ نقص اینڈائیڈ 4.4.2 کے تمام ورزنز پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)


قابلِ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہPermissions اینڈرائیڈ کے لیے نارمل ہیں، اس کا مطلب ہے کہ صارف کی اجازت کے بغیر ہی یہ ایپس خودبخود یہ اجازت حاصل کر لیتی ہیں اور صارف کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے Iconsتبدیل کر لیتی ہیں۔ جس کے بعد انہیں ٹیپ کرنے سے صارف کی ذاتی معلومات اکٹھا کر لیں جاتیں ہیں۔
اکتوبر 2013 میں فائر آئی نے یہ سیکیورٹی نقص دریافت کر لیا تھا ۔ فروری میں گوگل نے اس نقص کو دور کرنے کے لیے کام شروع کر دیا تھا اور اب حال ہی میں اس کو اپنے پارٹنر اینڈرائیڈ کے سپرد کر دیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-17

More Technology Articles