Google partners with the Indian Prime Minister’s Office for an app contest

Google Partners With The Indian Prime Minister’s Office For An App Contest

گوگل اور انڈین پرائم منسٹر آفس کے درمیان معاہدہ

گوگل اور انڈین پرائم منسٹر آفس کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت گوگل انڈین پرائم منسٹر آفس کے لیے ایک ایپلی کیشن کی تیاری کا مقابلہ کرائے گا۔ ایسے تمام لوگ جن کے ذہن میں عوام اور پرائم منسٹر کےدرمیان بہتر رابطے کے طریقے کار کے حوالےتجاویز ہوں وہ اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔
اس مقابلے میں حصے لینے کے لیے تجاویز دینے والوں اور ایپلی کیشن بنانے والی ٹیمیں کو پہلے سائن اپ کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

بہترین نمونوں کی 5 ڈویلپرز کی ٹیموں کوگوگل کی نگرانی میں ایپلی کیشن بنانے کی دعوت دی جائے گی۔جتنے والی ایپلی کیشن پرائم منسٹر آفس کی ایپلی کیشن ہو گی ۔ اس کے ساتھ ہی جیتنے والی ٹیم کو امریکا میں گوگل کے ہیڈکوارٹر کی سیر کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ بہترین تجاویز دینے والوں کو اینڈریوڈ ون ڈیوائس انعام میں ملیں گی۔ اس مقابلے میں حصہ لینے والے 12 مارچ تک اس لنک پر کلک کرکے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-05

More Technology Articles