Microsoft brings Office Lens Preview app to Android and iOS

Microsoft Brings Office Lens Preview App To Android And IOS

مائیکروسافٹ آفس لینز ایپلی کیشن

مائیکروسافٹ نے ونڈوز فون کے بعد آفس لینز ایپلی کیشن اینڈریوڈ اور آئی او ایس پر متعارف کرا دی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سےکاغذات کو سکین کر کے ان کی جانچ کی جا سکتی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے موبائل پورٹیبل سکینر کے طور پر کام کرتا ہے۔ ایپلی کیشن کسی بھی کاغذ کی فوٹو بنا کر اسے صاف ، شوخ اور واضح انداز میں محفوظ کرتی ہے۔ تصویر کو اپنی مرضی سے ایڈٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

اس ایپلی کیشن میں آپٹیکل کیریکٹر ریکگنائز یعنی او سی آر کا فیچر بھی ہے جس کی مدد سے یہ ایپلی کیشن تصویر میں سے ٹیکسٹ کو اخذ کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

تصویر کو ٹیکسٹ کی صورت میں ورڈ یا پی ڈی ایف میں بدلا جا سکتا ہے جبکہ تصویر کو پاور پوائنٹ میں اپنی مرضی سے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔
آئی او ایس کے صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں


اینڈریوڈ کے صارفین پہلے گوگل پلس کے اس صفحے پر جا کر Become a Tester پر کلک کریں


اور پھر اس صفحے پر کلک کر کے ایپلی کیشن انسٹال کر لیںَ

تاریخ اشاعت: 2015-04-03

More Technology Articles