Official Google Camera app for Android hits the Play store

Official Google Camera App For Android Hits The Play Store

گوگل نے اینڈرائیڈ کیلئے نئی کیمرہ اپلیکیشن جاری کر دی


کچھ ہفتوں یہ بات خبروں کی زینت بنی ہوئی تھی کہ گوگل اینڈارئیڈ ڈیوائسس کے لیے نئی کیمرہ ایپ لانچ کرنے والا ہے۔ بلآخر یہ ایپ ڈاؤنلوڈ کے لیے پلے سٹور میں دستیاب ہے۔
گوگل کیمرہ ایپ میں سامنے آنے والا سب سے دلچسپ فیچر Lens Blur. ہے۔ اس کے مدد سے صارف تصویر کو کھینچنے کے بعد فیلڈ کی گہرائی بدل سکتا ہے، یعنی و ہ پروفیشنل کیمروں کی طرح کسی بھی چیز کو دھندلا کر سکتا ہے۔

اسکے علاوہ مخصوص سلائیڈر کی مدد سے یوزر پوائنٹ اور فوکس لیول تبدیل کر سکتا ہے۔مثال کے طور پر نیچے دی گئی تصویر دیکھئے، جس میں بائیں جانب تصویر میں Blurنہیں کیا گیا، اور دائیں جانب والی تصویر میں خاتون کی بیک گراؤنڈ کو Blurیعنی دھندلا کیا گیا ہے۔ جو کسی بڑے پروفیشنل کیمرے کی طرح کا افیکٹ دیتا ہے۔

(جاری ہے)

http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/google-cam-blur.jpg

نئی ایپ میں Panorama موڈ کو بھی مزید بہتر کیا گیا ہے۔

یوزرز اب گرد وپیش کے مناظر کو زیادہ ریزولیشن پر کھینچ سکیں گے۔
فوٹو سپیر (Photo Sphere ) بھی موجود ہے۔موبائل فوٹوگرافر 50 میگاپکسل تک پر 360 زاویہ فوٹو سپیر کیپچر کر سکیں گے۔
’’گوگل کیمرہ ‘‘اینڈرائیڈ 4.4 اور اس سے زیادہ کے تمام سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس میں دستیاب ہے۔ آپ بھی نیچے دیے گئے لنک سے یہ ایپ ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

اپلیکین ڈائون لوڈ کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

تاریخ اشاعت: 2014-04-17

More Technology Articles