Strings, an app to let you delete sent text, photos

Strings, An App To Let You Delete Sent Text, Photos

اب کس کو بھی بھیجےگئے پیغامات اور تصاویر ڈیلیٹ کرنا ہوا ممکن!!!

موجودہ میسجنگ ایپلی کیشن کی ایک خامی یہ ہے کہ اس میں جو بھیج دیا سو بھیج دیا۔اب اس کی واپسی کا کوئی ذریعہ نہیں، مگرزٹرنگز (Strings) ایک میسجنگ ایسی ایپلی کیشن ہے جس میں بھیجے گئے فوٹو اور ٹیکسٹ کو ٹیکسٹ بھیجنے کے بعد ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی ٹیکسٹ بہت سے لوگوں کو بھیج کر بھی اسے ڈیلیٹ کرنا چاہیں تو اسے ہر کسی کے فون سے ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔

سٹرنگز ایپ

بھیجے گئے فوٹو اور ٹیکسٹ کو موبائل میں محفوظ بھی نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

ٹیکسٹ فوٹو یا ویڈیوز صرف اس صورت میں محفوظ کی جا سکتی ہیں جب آپ اس کی اجازت دیں۔اس ایپلی کیشن کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ ایک ہی شخص سے مختلف موضوعات پر الگ الگ گفتگو کی جا سکتی ہے۔ ہر ٹیکسٹ ایک الگ سٹرنگ شمار کیا جاتا ہے۔ اس لیے کسی بھی سٹرنگ کو کسی بھی وقت ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔اس وقت یہ ایپلی کیشن صرف آئی فون کے لیے دستیاب ہے اور اسے ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔سٹرنگز کی ویب سائٹ کو وزٹ اور ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-06

More Technology Articles