Alleged images of Samsung Galaxy Note 4 leaked

Alleged Images Of Samsung Galaxy Note 4 Leaked

سامسنگ گلیکسی نوٹ 4 کی تصاویر منظرِ عام پر آگئیں

سامنے آنے والی تصاویر کی روشنی میں یہ فون نہایت پتلے ہونے کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود ماڈلز کی نسبت بہتر ڈیزائن کے ساتھ سامنے آئے گا۔ اسکے علاوہ یہ دو ورزنز کے ساتھ سامنے آئے گا جن میں سے ایک لچکدار سکرین کے ساتھ ہوگا جو کہ محدود تعداد پر مشتمل ہوگا۔اور یہ’’ ایکسزینوس ‘‘پروسیسر پر کام کرے گا جبکہ دوسرا ورزن کوال کوم سنیپ ڈراگن کے ساتھ سامنے آئے گا۔

اس کے ہوم بٹن میں فنگر پرنٹ سکینر موجود ہونگا۔

گلیکسی نوٹ 4 کی تصاویر

کچھ کا خیال ہے کہ سامسنگ اس میں آکٹا کور پروسیسر اور پچھلے سائیڈ پر 20.7 ایم پی کیمرہ متعارف کروائے گا۔

(جاری ہے)

مزید فیچرز میں 1440x2560 کیو ایچ ڈی سکرین، 2 جی بی ریم شامل ہوگی۔سامسنگ نوٹ 4 ستمبر 2014 میں برلن میں آئی ایف اے میں متعارف کروایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-06-23

More Technology Articles