Android 5.0 makes Silent mode disappear on Android phones

Android 5.0 Makes Silent Mode Disappear On Android Phones

اینڈرائیڈ 5.0 کی اپڈیٹس کے بعد اینڈرائیڈ فونز سے Silent mode غائب ہوگیا

وہ صارفین جنہوں نے اپنے نیکسس ہینڈ سیٹ پر اینڈرائیڈ 5.0 انسٹال کی ہے ان کے فون سے ’ silent mode‘ خود بخود غائب ہوگیا ہے۔اس سے پہلے کٹ کیٹ پر کام کرنے والے فون کے والیم کو "0" پر لانے کے بعد وائبریشن موڈ آن ہو جاتا تھا۔اور پھر silent mode‘ آجاتا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ اینڈرائیڈ5.0 انسٹال کرنے کے بعد والیم کو "0" پر سیٹ کرنے کے بعد وائبریشن موڈ تو آن ہو جاتا ہے مگر اس کے بعد مزید کوئی آپشن نہیں ظاہر ہوتا۔

ایچ ٹی سی میں والیم کو "0" پر سیٹ کرنے کے بعد وائیبریشن کا موڈ آن ہوجاتا ہے۔ لیکن اس میں بھی سائیلنٹ موڈ آن نہیں ہوتا۔
یہ ابھی طے نہیں ہوا کہ ایسا کسی ’’بگ ‘‘کی وجہ سے ہوا ہے جس کولولی پاپ کے اگلے ورزن میں دور کیا جائے گا یا پھر اس کو ڈیزائن ہی اس طریقہ سے کیا گیا ہے۔حقیقت تبھی پتہ چلے گی جب گوگل کی طرف سے کوئی اپڈیٹس سامنے آئیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-17

More Technology Articles