Apple iPhone 6 leaked by China Telecom

Apple IPhone 6 Leaked By China Telecom

چینی ٹیلی کام نے غلطی سے آئی فون کی تصاویر ریلیز کر دیں!

چین ٹیلی کوم ایپل کے بڑے پاٹنرز میں سے ایک ہے، اور حال ہی میں اس کے ایک سوشل کاؤنٹ کی جانب سے آئی فون 6 کا اعلان کیا گیا ہے، گو کہ بعد میں یہ پوسٹ ہٹا لی گی ہے مگر پھر بھی ا س مختصر سے عرصے میں اس کو دوسری ویب سائٹس پر شئیر کر لیا گیا ہے۔
ایپل آئی فون 6 کے متعلق ابھی تک بے شمار لیکس سامنے آئے ہیں جس کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایپل کی سیکیورٹی اب ویسی نہیں رہی جیسے پہلے کبھی تھی۔

(جاری ہے)


یہ لیکس بھی خاصے دلچسپ ہیں، ان کے مطابق ایپل کا نیا آئی فون تین مختلف رنگوں میں سامنے آئے گا۔یہ ان لاک دستیاب ہوگا اور ایل ٹی ای، 3G، سی ڈی ایم اے اور جی ایس ایم کو سپورٹ کرے گا۔چین ٹیلی کوم نے ابھی تک کوئی بھی ان لاک آئی فون فروخت نہیں کیا تھا یہ پہلی دفعہ ہوگا کہ وہ ان لاک آئی فون فروخت کے لیے پیش کرے گا۔
جیسا کہ یہ خبر گرم ہے کہ ایپل اپنا نیا آئی فون 6 ، 9 ستمبر تک لانچ کردے گا، لہذٰا اس کے متعلق مزید تفصیلات جلد ہی سب کے سامنے ہونگی۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-25

More Technology Articles