Asus Zenfone 3 to come with a fingerprint sensor

Asus Zenfone 3 To Come With A Fingerprint Sensor

اسوس زین فون 3 میں فنگر پرنٹ سنسر متعارف کرایا جائے گا

جب سےایپل نے آئی فون 5 میں فنگرپرنٹ سنسر متعارف کرایا ہے تمام ہی موبائل فون بنانے والے اپنے موبائل میں بھی فنگر پرنٹ سنسرزمتعارف کرانے لگے ہیں۔اب اسوس کے اگلے سمارٹ فون زین فون 3 میں بھی فنگر پرنٹ سنسر استعمال کیا جائے گا۔
اسوس کے سی ای او نے بیجنگ میں اسوس زین فون 2 کے لانچ کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسوس زین فون 3 میں اسوس کا اپنا بنایا ہوا فنگر پرنٹ ریڈر لگا ہوگا۔

(جاری ہے)

اسوس نے ابھی حال ہی میں زین فون 2 متعارف کرایا ہے۔ زین فون 3 کے آنے میں ابھی ایک سال دیر ہے مگر اسوس نے ابھی اس فون کو خاص بنانے کے اقدامات کرنے شروع کر دئیے ہیں۔
اس سے پہلے اسوس نے زین فون 2 کے اتنے ورژن متعارف کرائے تھے کہ عام آدمی کے لیے ہر ایک میں فرق کرنا مشکل ہوجائے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اگر اسی روش کو دیکھا جائے تو ہو سکتا ہے اسوس زین فون 3 کے ایسے ورژن بھی متعارف کرائے جن میں فنگر پرنٹ سنسر نہ ہوں۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-31

More Technology Articles