Do you know who is buying Samsung Galaxy s5

Do You Know Who Is Buying Samsung Galaxy S5

کیا آپ جانتے ہیں کہ سامسنگ گلیکسی ایس کے خریدار کون ہیں؟

حالیہ تجزیہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سامسنگ گلیکسی ایس 5 کے زیادہ تر خریدار آئی فون یوزر ہیں۔
جنوبی کوریا میں گلیکسی ایس 5 کو حاصل کرنے کے لیے پرانے گلیکسی ایس 3 یا دوسرے اینڈرائیڈ فونزاستعمال کرنے والے صارفین کی ہے۔ جبکہ برطانوی کمپنی Compare My Mobileکے مطابق تقریباً 38 فیصد ایپل آئی فون یوزرز نے گلیکسی ایس 5 کو چنا ہے ، جبکہ 19 فیصد پرانے سامسنگ یوزرز نے نئے گلیکسی ایس 5 کو خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اور 16 فیصد یوزرز نے سونی کے پرانے فون کے بدلے میں گلیکسی ایس 5 کوخریدا ۔
سامسنگ کی طرف سے صرف ایس 5 ہی شہرت کی راہ پر گامزن نہیں ہے بلکہ سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 20 فیصد لوگوں نے پرانے سامسنگ فون کی جگہ ایس 4 کو چنا ہے جبکہ 14 فیصد لوگوں نے گلیکسی نوٹ 3 میں بھی دلچسپی دکھائی ہے۔
سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ دنیا میں 40.44 فیصد لوگ سامسنگ کو پسند کرتے ہیں اور 26.16 فیصد ایپل برانڈ کو۔ لیکن یہ نتائج کتنے درست ثابت ہوتے ہیں یہ تو ایپل کے آئی فون 6 کے مارکیٹ میں آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-23

More Technology Articles