Galaxy S5 costs 256 USD to build

Galaxy S5 Costs 256 USD To Build

گلیکسی ایس 5 کو بنانے میں 256 ڈالر کا خرچہ آیا

ریسرچ فرم آئی ایچ ایس کے مطابق ایس 5 میں سب سے مہنگاحصہ ڈسپلے موڈیول ہے جو کہ 63 ڈالر کا ہے۔ کمپنی کے طرف سے حال ہی میں یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ سامسنگ نے ایس 5 کو بنانے میں 256 ڈالر خرچ کیے اور پھر اس کو 600 ڈالر کی قیمت پر فروخت کیا ہے۔

(جاری ہے)


آئی ایچ ایس کے تجزیہ کار اینڈریو راسویلر کے مطابق دوسرے سامسنگ کے سمارٹ فون کے مقابلے میں ایس 5 پر زیادہ خرچہ کیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے جو سمارٹ فون 600 ڈالر میں فروخت کیے گئے ان پر 200 ڈالر کا خرچہ آیا تھا۔
فون کے ڈسپلے موڈیول پر 63 ڈالر، ڈرم اور فلیش میموری موڈیول پر 33 ڈالر، فنگر پرنٹ سینسر پر 4 ڈالر، کا خرچہ آیا ہے۔ اس کے مقابلے میں ایپل نے آئی فون 5 ایس میں ٹچ آئی ڈی سینسر پر 15 ڈالر کا خرچہ کیا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-17

More Technology Articles