Mid Range HTC Desire 620 ready for launch

Mid Range HTC Desire 620 Ready For Launch

ایچ ٹی سی کا مناسب قیمت ڈیزائر 620 منظر عام پر آگیا

ایچ ٹی سی کا نیا ہینڈ سیٹ ڈئزائر 620 متعارف کروا دیا گیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ یہ فون اسی ماہ تایوان میں بھی لانچ کر دیا جائے گا جبکہ اگلے سال جنوری میں یہ فون یورپ میں بھی لانچ کر دیا جائے گا۔
یہ فون 345 ڈالر کی قیمت میں فروخت کیا جائے گا، پاکستان میں اسکی قیمت تقریباََ 35 ہزار روپے ہوگی۔

ایچ ٹی سی ڈیزائر 620

ڈئزائر 620 مناسب قیمت والا ہینڈ سیٹ ہوگا جو کہ 64 بٹ سنیپ ڈراگن 410 پروسیسرکے ساتھ لانچ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فون ڈئزائر 610 کا بہتر ورزن ہوگا جو کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ایچ ٹی سی کی جانب سے لانچ کیا گیا تھا۔یہ نیا فون 5 انچ ڈسپلے کے ساتھ ساتھ 720x1280 پکسلز، اور مختلف رنگوں پر مشتمل ہوگا۔دوسرے فیچرز میں ایل ٹی ای کی ربط سازی، 8 ایم پی پچھلا کیمرہ، 5 ایم پی سامنے کا کیمرہ، 1 GB ریم، اور 8 GB انٹرنل میموری شامل ہے۔اس میں 2100mAh کی بیٹری اور مائیکروایس ڈی کارڈ سلوٹ بھی شامل ہے۔اس میں اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ کا آپریٹنگ سسٹم شامل ہوگا مگر امید ہے کہ جلد اس کو اینڈرائیڈ 5.0 لولی پاپ پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-10

More Technology Articles