Nokia 130 goes official

Nokia 130 Goes Official

نوکیا کی تاریخ کے سستے ترین بہترین فون ’’نوکیا 130‘‘ کا اعلان کر دیاگیا

مائیکروسافٹ نے ایک ایسے سستے فون کے اجرا کا اعلان کیا ہے جس میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہو گی تاہم نوکیا 130 نامی اس فون کی قیمت صرف 25 ڈالر ہو گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ماہ قبل افشا ہونے والی ایک دستاویز سے معلوم ہوا تھا کہ مائیکروسافٹ اپنے کئی سستے فون ختم کرکے اپنی توجہ زیادہ مہنگے ونڈوز فون پر مرکوز رکھنا چاہتی ہے تاہم اب کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی سستے فون جاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔


مائیکروسافٹ کے فون بزنس کی سربراہ جو ہالو نے بتایا کہ ان کی بہت بڑی مارکیٹ ہے اور اس میں کچھ زیادہ کمپنیاں نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس مارکیٹ میں موثر مقابلہ کرنے کے لیے تقسیم و ترسیل کا نظام موجود ہے ہارلو نے کہا کہ مائیکروسافٹ ابھرتی ہوئی معیشتوں میں کم آمدنی والے طبقوں کو ہدف بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کم قیمت کے باوجود فون بنانے اور مارکیٹنگ کا خرچ نکال کر منافع کما سکے گی۔

مائیکروسافٹ نے رواں برس اپریل میں نوکیا کا فون ڈویڑن خرید لیا تھا۔تاہم ہارلو نے تصدیق کی کہ کمپنی نے آشا اور اینڈروئڈ پر چلنے والے نوکیا ایکس فون اور آشا سیریز بند کر دیگی۔انھیں بند کرنے کا مقصد یہ تھا کہ لومیا سیریز والے زیادہ مہنگے ونڈوز فون کی مارکیٹنگ کی جائے تاہم بعض حلقوں کے مطابق اس کی وجہ بڑھتا ہوا مقابلہ ہے۔
کمپنی سی سی ایس ان سائٹ کے بین وڈ کے مطابق مائیکروسافٹ کو نوکیا 130 کے ہر سیٹ کی فروخت سے بہت معمولی سا منافع حاصل ہو گا تاہم یہ فون کروڑوں کے حساب سے بک سکتے ہیں۔

نوکیا 130

نوکیا کو یہ نیا فون 1.8 انچQQVGA اور160x128 پکسل ڈسپلے پر مشتمل ہوگا۔اس میں آگے کی پیڈ اور پچھلے حصے پر ایل ای ڈی لائٹ ہوگی۔یہ 32 جی بی تک مائیکروایس ڈی کارڈ کو سپورٹ کرے گا،اس کے علاوہ یہ MP3 اور ویڈیو پلیر کے ساتھ ساتھ ایف ایم ریڈیو پر مشتمل ہوگا۔نوکیا کے وعدے کے مطابق نوکیا 130 46 گھنٹوں تک میوزک پلے بیک اور 16 گھنٹوں پر مشتمل ویڈیو بھی دکھا سکے گا۔

مزید فیچرز میں ڈیول بینڈ جی ایس ایم جو کہ منی سم کارڈ کو سپورٹ کرے گا، بلیو ٹوتھ 3.0، سٹینڈرڈ یو ایس بی پورٹ، 1020 mAh بیٹری ہے۔یہ فون لال، کالے اور سفید رنگوں میں دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ سنگل اور ڈبل سموں میں ستمبر کے آخر تک پوری دنیا میں دستیاب ہوگا۔
اس حیرت انگیز فون کی قیمت صرف 2400روپے کے قریب ہوگی۔ ڈبل سم فون کی قیمت تقریباََ2800روپے ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-12

More Technology Articles