Qmbile launches new 4g Phone LT 250

Qmbile Launches New 4g Phone LT 250

کیو موبائل کا نیا فور جی موبائل۔۔۔ ایل ٹی 250

کیوموبائل فور جی خصوصیت کا حامل سمارٹ فونLT250 صرف 16،600 روپے میں متعارف کرا رہا ہے۔ایل ٹی 250 میں1.7 گیگاہرٹز کا کواڈ کور پروسیسر اور 1 جی بی کی ریم ہے۔اس میں اینڈریوڈ 4.4 کٹ کیٹ انسٹال ہے۔ سمارٹ فون کی سکرین 4.7 انچ ایچ ڈی ہے جبکہ فون کی لمبائی 140.1 ملی میٹر، چوڑائی، 67.5 ملی میٹر اور موٹائی 8.8 ملی میٹر ہے۔یہ موبائل کیوموبائل کے دوسرے فون نوئیر زیڈ 7 کی طرح سلم تو نہیں مگر استعمال میں کافی بہتر ہے۔



ایل ٹی 250 میں 8 میگا پکسل کا پرائمری اور5 میگا پکسل کا سیکنڈری کیمرہ ہے۔پاکستان میں تھری جی اور فور جی کے بڑھتے ہوئے رحجان کے باعث کیو موبائل نے اس موبائل میں تھری جی اور فور جی دونوں کی سپورٹ شامل کی ہیں۔

(جاری ہے)

<

کیو موبائل ایل ٹی 250

موبائل کی انٹرنل میموری 4 جی بی ہےجسے کارڈ سلاٹ کے ذریعے 32 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔2000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے باعث کافی اچھا ٹاک ٹائم مل جاتا ہے۔

کیو موبائل کا ایل ٹی 250 اس لحاظ سے بہتر ہے کہ انہی خصوصیات کے حامل ہوواوے ایسکینڈ وائی 550، سونی ایکسپیریا ای 3 کافی مہنگے ہیں ، مگر یہ صارفین کی پسند پر منحصر ہے کہ وہ برانڈ کو ترجیح دیتے ہیں یا خصوصیات کی بنا پر کسی بھی موبائل کا انتخاب کرتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-20

More Technology Articles