Samsung expected to sell over 50 million Galaxy S6 units this year

Samsung Expected To Sell Over 50 Million Galaxy S6 Units This Year

سام سنگ 2015 میں 5 کروڑ سے زیادہ گلیکسی ایس 6 سمارٹ فون فروخت کرے گا

اسی ماہ کے شروع میں سٹی بنک کے تجزیہ نگار نے اندازہ لگایا تھا کہ سام سنگ اس سال 46 ملین گلیکسی ایس 6 فروخت کرے گا۔ اب نئے تخمینے کے مطابق سام سنگ اپنے سمارٹ فون سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج کے 50 ملین سے زیادہ یونٹ فروخت کرے گا۔
تخمینے کے مطابق سام سنگ دوسری سہ ماہی یعنی اپریل سے جون تک 22 ملین گلیکسی ایس 6 فروخت کرے گا۔

تیسری سہ ماہی یعنی جولائی سے ستمبر تک 16 ملین اور چوتھی سہ ماہی یعنی اکتوبر سے دسمبر سے 12 ملین سام سنگ گلیکسی ایس 6 فروخت کیے جائیں گے۔سام سنگ نے دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے سمارٹ فون کے لیے پہلے سے آرڈر لینا شروع کر دیا ہے۔
سام سنگ نے مختلف کمپنیوں کے اشتراک سے سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایج کے لیے مختلف معاون اشیاء جیسے کیس کور اور پرس بنوائے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ اشیاء برٹن اور سوارووسکی نے بنائی ہیں۔ مزید اشیاء میں شفاف کور، ایس ویو کور، فلپ ویلٹ، حفاظتی کور اور وائرلیس چارجر شامل ہیں۔
سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایج کی ہارڈ وئیر اور دیگر تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں۔
سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایج کی اسسرریز کی گلیلری

گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایج اسسرریز

تاریخ اشاعت: 2015-03-20

More Technology Articles